تازہ ترین

سعودی وفد آج اسلام آباد میں اہم ملاقاتیں کرے گا

اسلام آباد : سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن...

فیض آباد دھرنا : انکوائری کمیشن نے فیض حمید کو کلین چٹ دے دی

پشاور : فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ...

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں...

سعودی وزیر خارجہ کی قیادت میں اعلیٰ سطح کا وفد پاکستان پہنچ گیا

اسلام آباد: سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان...

حکومت کل سے پٹرول مزید کتنا مہنگا کرنے جارہی ہے؟ عوام کے لئے بڑی خبر

راولپنڈی : پیٹرول کی قیمت میں اضافے کا امکان...

ایشیا کپ سے متعلق اہم خبر

تباہ کن معاشی بحران کا شکار سری لنکا میں ایشیا کپ کا انعقاد مشکل میں پڑ گیا۔

ابتر معاشی صورتحال کے پیش نظر ایشیا کپ 2022 کی میزبانی سری لنکا کے لیے بڑا چیلنج بن گیا امکان ہے کہ ایونٹ کسی اور ملک منتقل کر دیا جائے گا۔

ایشیا کپ 2022، T20 فارمیٹ کے تحت سری لنکا میں 27 اگست سے 11 ستمبر کے درمیان منعقد کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔ تاریخوں اور میزبان کا اعلان گزشتہ ماہ رکن ممالک کے درمیان ہونے والی ایک میٹنگ میں کیا گیا تھا۔

سری لنکا، بھارت، پاکستان، افغانستان اور بنگلا دیش سمیت پانچوں ٹیسٹ ٹیمیں اس ٹورنامنٹ میں شامل ہیں جب کہ ایک اور ٹیم کوالیفائنگ راؤنڈ کے بعد شامل ہو گی جو 20 اگست سے شروع ہو گا۔

میزبان ملک میں کشیدگی اور غیریقینی کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے امکان یہی ہے کہ ایونٹ کو سری لنکا سے منتقل کیا جائے گا۔ وینیو تبدیلی کا فیصلہ اتوار کو دبئی میں ہونے والے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے سہ ماہی اجلاس میں کیا جائے گا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین رمیز راجہ اور چیف ایگزیکٹو فیصل حسنین اجلاس میں شرکت کریں گے۔ واضح رہے کہ سری لنکا بھی وسط جون سے اگست 2022 تک آسٹریلیا اور پاکستان کی میزبانی کرنے والا ہے۔

Comments

- Advertisement -