ہفتہ, فروری 8, 2025
اشتہار

ایشیا کپ 2023: بنگلہ دیش اور افغانستان آج مدمقابل ہوں گے

اشتہار

حیرت انگیز

ایشیا کپ 2023 میں آج بنگلہ دیش اور افغانستان کی ٹیمیں قذافی اسٹیڈیم لاہور میں مدمقابل ہوں گی میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 2 بجے شروع ہوگا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ایشیا کپ 2023 میں آج بنگلہ دیش اور افغانستان کی کرکٹ ٹیمیں قذافی اسٹیڈیم لاہور میں آمنے سامنے ہوں گی۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر دو بجے شروع ہوگا۔

افغانستان کا ایونٹ میں پہلا میچ ہے جب کہ بنگلہ دیش اپنا افتتاحی میچ سری لنکا سے ہار چکا ہے جس کے باعث آج کا میچ بنگلہ دیش کے لیے اہم ہے اور اسے سپر فور میں جانے کا امکان برقرار رکھنے کے لیے آج کا میچ جیتنا ضروری ہوگا۔

ایشیا کپ میں کل کھیلا جانے والا پاک بھارت ہائی وولٹیج میچ بارش کے باعث بے نتیجہ ختم کر دیا گیا اور دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دیا گیا جس کے بعد پاکستان سپر فور میں جگہ بنانے والی ایونٹ کی پہلی ٹیم بن گئی ہے۔

پاکستان کی جانب سے بہترین بولنگ کا مظاہرہ کیا گیا اور بھارت کی پوری ٹیم 266 رنز پر آؤٹ ہوگئی تھی تاہم بارش کے باعث گرین شرٹس کو اننگ شروع کرنے کا موقع ہی نہ مل سکا۔

بھارت کو سپر فور میں کوالیفائی کرنے کے لیے کل نیپال کے خلاف میچ میں لازمی فتح حاصل کرنا ہوگی۔ اپ سیٹ ہونے کی صورت میں بھارتی ٹیم کو خالی ہاتھ گھر واپس جانا پڑے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں