ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

بھارتی میڈیا نے ایشیا کپ سے متعلق گمراہ کن مہم شروع کردی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: بھارتی میڈیا نے ایشیا کپ 2023 سے متعلق گمراہ کن مہم شروع کردی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق بھارتی میڈیا کی جانب سے پروپیگنڈا کیا جارہا ہے کہ پاکستان ایشیا کپ کی میزبانی سے دستبردار ہونے کو تیار ہوگیا ہے، میگا ایونٹ اب پاکستان کے بغیر پانچ ٹیمیں کھیلیں گی۔

بھارتی میڈیا میں یہ بھی کہا جارہا ہے کہ بی سی سی آئی نے ایشیاکپ کے لیے پی سی بی کا ہائبرڈ ماڈل مسترد کردیاہے اور ایشیاکپ سال 2023 میں نہیں ہوگا۔

- Advertisement -

دوسری جانب اپکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا کہ بھارتی میڈیا کی خبر گمراہ کن ہے، پاکستان ایشیا کپ کا میزبان ہے اور رہے گا، ایشین کرکٹ کونسل یکطرفہ فیصلہ نہیں کرسکتا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بی سی سی آئی یا اے سی سی نے تاحال پی سی بی سے ایشیا کپ کے حوالے سے کوئی رابطہ نہیں کیا، جے شاہ نے تاحال ایشیا کپ 2023 کے لیے اجلاس طلب نہیں کیا، ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس کے دوران جے شاہ کو ہائبرڈ ماڈل سے متعلق نجم سیٹھی نے مکمل بریفنگ دی، بریفنگ کے دوران صدر اےسی سی جے شاہ نے ہائبرڈ ماڈل کو مسترد نہیں کیا۔

واضح رہے کہ ایشیا کپ رواں سال اگست ستمبر میں پاکستان میں ہونا ہے، بھارت اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے سے انکار کرچکا ہے جس سے ٹورنامنٹ کا انعقاد خطرے میں ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں