ایشیا کپ 2023 کے سُپر فور مرحلے کے تیسرے میچ میں بھارت کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری تھی کہ بادل برس پڑے جس کے باعث میچ روک دیا گیا۔
کولمبو میں کھیلے جا رہے روایتی حریفوں کے درمیان میچ میں بھارت نے 24 اووز میں 147 رنز بنا لیے جبکہ پاکستانی بولرز نے دو کھلاڑیوں کو پویلین بھیج دیا۔
روہت شرما 56 رنز بنا کر شاداب خان جبکہ شبھمن گل 58 رنز بنا کر شاہین شاہ آفریدی کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے۔
بارش کے باعث میچ شروع نہ ہو سکا تو کل وہیں سے شروع ہوگا جہاں رکا تھا۔ موسم بہتر ہونے پر امپائر آج ہی 20 اوورز کا میچ کروانے کا فیصلہ کر سکتے ہیں جس کے باعث پاکستان کو 181 رنز کا ہدف ملے گا۔
پاکستانی اسکواڈ:
بابر اعظم (کپتان)، شاداب خان (نائب کپتان)، فخر زمان، امام الحق، محمد رضوان، افتخار احمد، سلمان آغا، فہیم اشرف، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف اور نسیم شاہ۔
بھارتی اسکواڈ:
روہت شرما (کپتان)، ہاردیک پانڈیا (نائب کپتان)، شبھمن گل، ویرات کوہلی، ایشان کشن، کے ایل راہول، رویندرا جڈیجا، شردل ٹھاکر، کلدیپ یادیو، جسپریت بمراہ، محمد سراج۔