پیر, فروری 10, 2025
اشتہار

گرتی انڈین وکٹوں کے دوران 62 بریانی کی پلیٹوں کا آرڈر کس نے دیا؟

اشتہار

حیرت انگیز

ایشیا کپ میں گزشتہ روز ہونے والا پاک بھارت میچ بارش کی وجہ سے بے نتیجہ ختم ہوا لیکن میچ کے دوران دوران 62 بریانی کی پلیٹوں کے آرڈر نے سب کو حیران و پریشان کر دیا۔

پاکستان اور بھارت وہ روایتی حریف ہیں جو کرکٹ کے میدان میں کہیں بھی مدمقابل ہوں دنیا کی توجہ مبذول ہو جاتی ہے۔ جذبات سے لبریز یہ میچ میدان میں ایسے کھیلا جاتا ہے جیسے کھیل نہیں بلکہ جنگ کا میدان ہو۔ گزشتہ روز ایشیا کپ میں پاک بھارت ٹاکرے پر بھی دونوں ممالک کی طرف ایسے ہی جذبات تھے لیکن بارش سے بے نتیجہ ختم ہونے والے میچ سے شائقین کرکٹ کو شدید مایوسی ہوئی تاہم میچ کے دوران بھارت میں ایک شخص کی جانب سے ایک ساتھ بریانی کی 62 پلیٹوں کا آرڈر سب کو حیران کر گیا۔

گزشتہ روز جب بھارتی اننگ میں میچ اتار چڑھاؤ سے شائقین کی دل کی دھڑکنیں گھٹا بڑھا رہا تھا ابتدائی چار وکٹیں گرنے کے مڈل آرڈر نے ٹوٹی بکھری بیٹنگ کو سہارا دے رہی تھی کہ ان ہی لمحات میں ایک بھارت فوڈ ڈلیوری سروس ‘سواگی’ کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر ایک انوکھی پوسٹ نے سب کی توجہ سمیٹ لی۔

سواگی کی جانب سے پوسٹ کی گئی کہ بنگلور میں کسی شخص نے انہیں ایک ساتھ بریانی کی 62 پلیٹیں آرڈر کی ہیں۔

آن لائن ڈیلیوری سروس نے اس آرڈر کے حوالے سے مزید لکھا کہ آپ کون ہیں؟ کس جگہ پر ہیں؟ کیا آپ پاک بھارت میچ کی اسکریننگ کی میزبانی کر رہے ہیں؟ کیا میں بھی آ جاؤں؟

مذکورہ پوسٹ دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئی اور اس پر دلچسپ تبصروں کا سلسلہ شروع ہو گیا۔

ایک شخص نے اس پر تبصرہ کیا کہ آرڈر کرنے والے نے خواب میں بھارت کو جیتتے ہوئے دیکھ لیا ہے اور اسی خوشی میں دعوت کر بیٹھا ہے۔

ایک صارف نے لکھا کسی کو بریانی ہضم نہیں ہوگی، ایک نے بھارتی وزیراعظم کے نام سے جعلی ٹوئٹر پوسٹ سے لکھا کہ یہ میرا آرڈر تھا تم اب تک نہیں پہنچے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں