بدھ, فروری 12, 2025
اشتہار

بڑے میچ میں ایک اور بڑا ریکارڈ بابر اعظم کا منتظر

اشتہار

حیرت انگیز

ایشیا کپ کے سب سے بڑے میچ پاک بھارت ٹاکرے میں قومی کپتان اور عالمی نمبر ایک بیٹر بابر اعظم کے لیے ایک اور بڑا ریکارڈ منتظر ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ایشیا کپ کا سب سے بڑا میچ سپر فور مرحلے میں پاکستان اور بھارت کے درمیان آج کولمبو میں کھیلا جا رہا ہے۔ اس بڑے میچ میں ریکارڈ پر ریکارڈ بنانے والے کپتان بابر اعظم کے لیے ایک اور ریکارڈ منتظر ہے اور وہ ہے لیجنڈ سعید انور کا۔

بابر اعظم اگر آج تھری فیگرز اننگ کھیلنے میں کامیاب رہتے ہیں تو وہ سابق قومی اوپنر سعید انور کی ون ڈے میں 20 سنچریوں کا ریکارڈ برابر کر دیں گے۔

پاکستان کے لیے اب تک ون ڈے میں سب سے زیادہ سنچریوں کا ریکارڈ سعید انور کے نام ہے جنہوں نے 247 اننگز میں 20 سنچریاں بنائیں جب کہ قومی کپتان بابر اعظم اب تک 103 اننگ میں 19 سنچریاں بنا چکے ہیں اور مزید ایک اور تھری فیگر اننگ انہیں سعید انور کے برابر لاکھڑا کرے گی۔

قومی کپتان کی شاندار بیٹنگ فارم کو دیکھتے ہوئے شائقین کرکٹ پراعتماد ہیں کہ بابر اعظم آج کے میچ میں یہ سنگ میل بھی عبور کرلیں گے۔

شاہین، نسیم اور حارث ٹرائیکا بھارتی بیٹنگ تہس نہس کرنے کو تیار

واضح رہے کہ ایشیا کپ کے افتتاحی میچ میں بابر اعظم نے نیپتال کے خلاف 151 رنز کی شاندار اننگ کھیلی تھی۔ اُس سنچری کے ساتھ ہی وہ 102 اننگ میں 19 سنچریاں بنا کر ہاشم آملہ کو پیچھے چھوڑتے ہوئے سب سے کم اننگ میں 19 سنچریاں بنانے کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کیا تھا جب کہ بنگلہ دیش کے خلاف میچ میں اگرچہ وہ بڑی اننگ نہ کھیل سکے لیکن بطور کپتان دو ہزار رنز سب سے کم میچز میں بنانے کا کوہلی کا ریکارڈ توڑا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں