منگل, جولائی 1, 2025
اشتہار

ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کی میزبانی بنگلہ دیش کرے گا

اشتہار

حیرت انگیز

سنگاپور: بنگلہ دیش مسلسل تیسری مرتبہ ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کی میزبانی کرے گا۔

سنگاپور میں ہونے والے اجلاس میں ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کی میزبانی بنگلہ دیش کو دینے کا فیصلہ کیا گیا، ایونٹ آئندہ سال چوبیس فروری سے چھ مارچ تک ہوگا، پاکستان سپر لیگ کا اختتام بھی چوبیس فروری کو ہونا ہے۔

ٹورنامنٹ میں میزبان ملک کے علاوہ پاکستان، بھارت، سری لنکا اور ایسوسی ایٹ ٹیم حصہ لیں گی۔۔ بنگلہ دیش اس سے قبل انیس سو اٹھانوے، دوہزار، دوہزار بارہ اور دوہزارہ چودہ میں ایشیا کپ کی میزبانی کرچکا ہے۔

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے صدر نظم الحسن کا کہنا ہے کہ ایشیا کپ بنگلہ دیش میں کرانے پر پاکستان نے زور دیا، جس پر سب نے اتفاق کیا، افغانستان، اومان، ہانگ کانگ اور متحدہ عرب امارات ایونٹ میں شرکت کیلئے کوالیفائنگ راؤنڈ کھیلیں گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں