پیر, جنوری 13, 2025
اشتہار

ایشیا کپ، مستقبل میں کن کن ممالک میں ہوگا؟

اشتہار

حیرت انگیز

ایشین کرکٹ کونسل نے اگلے چار ایشیا کپ کے ایونٹ کن کن ممالک میں ہوں گے اس حوالے سے منصوبہ بندی شروع کر دی ہے۔

پاک بھارت سیاسی تنازع اور بھارتی ہٹ دھرمی سے کرکٹ کا کھیل بھی متاثر ہوتا ہے جیسا کہ گزشتہ برس ایشیا کپ کی میزبانی پاکستان نے کرنی تھی لیکن بھارت کی میں نہ مانوں کی رٹ نے پورے ٹورنامنٹ کا مزا کرکرا کر دیا۔

اسی تناظر میں اب ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) اگلے چار ایشیا کپ ٹورنامنٹس کی میزبانی کے لیے منصوبہ بندی کر رہا ہے جس کے لیے بھارتی نشریاتی اداروں سے مشورہ بھی طلب کیا ہے اور ایونٹ کے میڈیا حقوق کی بولی کے لیے منصوبہ بنا لیا ہے۔

- Advertisement -

کرکٹ سے متعلق ویب سائٹ کرک بز کی رپورٹ کے مطابق ایشین کرکٹ کونسل اگلے 4 ٹورنامنٹس کے میڈیا حقوق کے سودے کرنا چاہتی ہے اور اس ٹینڈر میں ایشیا کپ کے چار ایونٹس شامل ہیں جس میں 50 اوور کے دو اور ٹی 20 فارمیٹ کے دو ایونٹ ہیں۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان تنازع سے بچنے کیلیے ایشین کرکٹ کونسل کی باڈی دونوں ممالک میں میچز کے انعقاد سے گریز رکھے گی کیونکہ گزشتہ برس ایشیاکپ پاکستان میں شیڈول تھا تاہم بھارت کی ہٹ دھرمی کے باعث ٹورنامنٹ کو نیوٹرل وینیو پر منعقد کرنا پڑا۔

مستقبل کے ٹورنامنٹس کے ممکنہ میزبانوں میں سری لنکا، بنگلہ دیش، متحدہ عرب امارات اور عمان شامل ہیں۔

تاہم براڈ کاسٹر طویل مدتی منصوبے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ میڈیا رائٹس کے پچھلے معاہدے کی قیمت چار ایڈیشنز کے لیے تقریباً 80 ملین ڈالر تھی جبکہ ایشین کرکٹ کونسل کی باڈی نے قیمت میں اضافے کی توقع ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں