ایشیا کپ کے فائنل میں دفاعی چیمپئن سری لنکا کی بیٹنگ کا تباہ کن آغاز ہوا ہے اور صرف 12 رنز پر 6 کھلاڑی پویلین لوٹ چکے ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق کولمبو کے پریما داسا اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے ایشیا کپ کے فائنل میں دفاعی چیمپئن سری لنکا نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو انتہائی تباہ کن ثابت ہوا ہے اور صرف چار اوورز کے کھیل میں 12 رنز پر آئی لینڈرز کی آدھی سے زیادہ ٹیم پویلین لوٹ چکی ہے۔
سری لنکن بلے باز تو چل میں آیا کے مترادف میدان میں آتے گئے اور پویلین واپس لوٹتے گئے۔ محمد سراج قہر بن کر سری لنکا پر ٹوٹے اور دیکھتے ہی دیکھتے صرف چار اوورز میں آئی لینڈرز بیٹنگ کی نیا ڈبو دی۔
انہوں نے پتھم نشانکا، سدھیرا سماراوکرما، چرتھ اسالنکا، دھننجایا ڈی سلوا اور کپتان داسن شانکا کی قیمتی وکٹیں حاصل کیں اور تیز ترین پانچ وکٹیں حاصل کرنے کا ریکارڈ اپنے نام کیا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ نوجوان کھلاڑیوں کی کارکردگی سے بہت خوش ہوں۔ شائقین کی سپورٹ سے حوصلہ بڑھتا ہے۔
بھارتی کپتان روہت شرما نے کہا کہ اگر ہم ٹاس جیتتے تو پہلے بیٹنگ ہی کرتے۔ اب کوشش کریں گے کہ سری لنکا کو کم سے کم اسکور تک محدود رکھیں۔
آج کے میچ کے لیے سری لنکا میں ایک جب کہ بھارتی ٹیم میں 6 تبدیلیاں کی گئی ہیں۔
سری لنکا نے بولر مہیش تھیکشانا کے ان فٹ ہونے پر ان کی جگہ دوشان ہیمانتھا کو شامل کیا ہے جب کہ بھارت کے ان فٹ بیٹر اکشر پٹیل کی جگہ واشنگٹن سندر نے لی ہے۔
بنگلہ دیش کے خلاف آرام دیے جانے والے ویرات کوہلی، ہاردک پانڈیا، کلدیپ یادو، جسپریت بمراہ اور محمد سراج کی واپسی ہوئی ہے۔