13 C
Dublin
ہفتہ, مئی 25, 2024
اشتہار

کولمبو میں بارش کی پیشگوئی، پاکستان فائنل میں کیسے پہنچ سکتا ہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے پہلے میچ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو 7 وکٹوں سے شکست دی اور قومی ٹیم اب پوائنٹس ٹیبل پر ٹاپ پر آگئی ہے۔

پاکستان نے بنگلادیش کا194 رنز کا ہدف با آسانی 40 ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا،امام الحق 78 اور محمد رضوان 63 رنز بناکر نمایاں رہے۔

کولمبو میں 10 روز تک بارش کی بھرپور پیش گوئی ہے، اگر سپر فور مرحلے کا کوئی بھی میچ نہ ہوا تو پاکستان پہلی پوزیشن پر ہی رہے گا۔

- Advertisement -

کولمبو میں تمام میچز واش آؤٹ ہونے پر پاکستان فائنل کیلئے کوالیفائی کر جائے گا۔

اس صورتحال میں سری لنکا اور بھارت کے پوائنٹس بھی برابر ہوں گے، میچز واش آؤٹ ہونے کی صورت میں نیٹ رن ریٹ نافذ نہیں ہوگا۔پوائنٹس کی برابری اور رن ریٹ نہ ہونے پر دوسری ٹیم کا فیصلہ ٹاس پر ہوگا

واضح رہے کہ ایشیا کپ کا فائنل 17 ستمبر کو شیڈول ہے جبکہ کولمبو میں 17 ستمبر کو بھی بارش کی پیش گوئی ہے، اگر فائنل بھی واش آوٹ ہوگیا تو مشترکہ فاتح قرار دیا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں