بدھ, جون 26, 2024
اشتہار

پاکستان ٹیم کا اہم فاسٹ بولر ان فٹ، آج بولنگ نہیں کرسکے گا

اشتہار

حیرت انگیز

ایشیا کپ میں ادھورا رہ جانے والا پاک بھارت ٹاکرا شروع ہونے سے قبل شائقین کے لیے بری خبر ہے کہ حارث رؤف ان فٹ ہونے کے باعث آج میچ میں بولنگ نہیں کر سکیں گے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں گزشتہ روز ادھورے رہ جانے والے روایتی حریفوں کے پاک بھارت ٹاکرے کے دوبارہ شروع ہونے سے قبل پاکستانی شائقین کرکٹ کے لی بری خبر ہے کہ فاسٹ بولر حارث رؤف ان فٹ ہوگئے ہیں جس کی وجہ سے وہ آج میدان میں بولنگ نہیں کرائیں گے۔

بھارتی اسپورٹس صحافی وکرانت گپتا نے اپنی ٹویٹ میں کہا ہے کہ پی سی بی نے تصدیق کر دی ہے کہ حارث رؤف نگل کی وجہ سے اس میچ میں بولنگ نہیں کرائیں گے۔

- Advertisement -

گزشتہ روز حارث رؤف کو بولنگ کرتے ہوئے ٹانگ میں تکلیف ہوئی تھی۔ پی سی بی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ان کی ایم آر آئی رپورٹ ٹھیک آئی ہے تاہم احتیاطاً وہ آج کے میچ میں بولنگ نہیں کریں گے۔

 

واضح رہے کہ حارث رؤف نے گزشتہ روز 5 اوورز کرائے تھے اور بغیر کوئی وکٹ لیے 27 رنز دیے تھے۔

ایشیا کپ: میچ کون جیتے گا، پاکستان، بھارت یا پھر بارش؟

دوسری جانب کولمبو کے پریما داسا اسٹیڈیم میں بارش رک گئی ہے اور دھوپ نکل آئی ہے۔ امپائرز نے گراؤنڈ کا جائزہ لینے کے بعد میچ مقامی وقت کے مطابق 4 بجکر 10 منٹ پر شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں