بدھ, فروری 12, 2025
اشتہار

ایشیا کپ کے پاک بھارت مقابلوں میں کس کا پلڑا بھاری؟

اشتہار

حیرت انگیز

ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کا سب سے بڑا میچ پاک بھارت ٹاکرا آج کولمبو میں ہوگا ایشیائی ایونٹ میں پاکستان سے مقابلوں میں بھارت کا پلڑا بھاری ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق آج کرکٹ کے میدان میں پاکستان اور بھارت میں ایک بار پھر جنگ چھڑے گی جس کے لیے دونوں جانب سے ہتھیاروں کو تیز کرلیا گیا ہے۔ بھارتی بلے بازوں پر پاکستانی ان فارم خطرناک پیس بیٹری کی دہشت سوار ہے تو پاکستان کو یہ فکر لاحق کہ ایونٹ میں قومی بیٹرز نے اب تک بھارتی بولرز کا سامنا نہیں کیا۔

آج کے میچ میں جب دونوں ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی تو کچھ نئے ریکارڈ بنیں گے اور کئی ریکارڈ ٹوٹیں گے تاہم اب تک ہونے والے ایشیا کپ میں دونوں ٹیموں کے باہمی میچز کی کارکردگی پر نظر ڈالیں تو اس میں بھارت کا پلڑا بھاری نظر آتا ہے۔

اب تک ہونے والے ایشیا کپ میں پاکستان اور بھارت 17 بار مدمقابل آئے ہیں جن میں بھارت نے 9 میچوں میں فتح حاصل کی ہے جب کہ پاکستان کو 6 میچوں میں فتح ملی ہے۔ دو میچز غیر نتیجہ رہے ہیں۔

دونوں ٹیموں کے درمیان سب سے بڑا ٹوٹل 330 رہا جو 2012 میں بھارت نے کامیابی سے ہدف حاصل کرکے بنایا تھا۔

ایشیا کپ میں سب سے بڑی انفرادی اننگز کا ریکارڈ کوہلی کے نام ہے جنہوں نے پاکستان کے خلاف 183 رنز بنا رکھے ہیں۔ بھارت سب سے زیادہ بار یعنی 7 بار ایشین چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کرچکا ہے جب کہ پاکستان نے دو بار یہ ٹرافی اٹھائی ہے۔

ایشیا کپ: پاکستان اور بھارت آج پھر ٹکرائیں گے

تاہم نیا میچ نیا دن اور نیا جذبہ لے کر آتا ہے۔ گزشتہ ہفتے بے نتیجہ پاک بھارت ٹاکرے میں پاکستانی پیس بیٹری بھارتی بیٹرز پر اپنی دھاک اور دہشت بٹھا چکی ہے جب کہ قومی ٹیم کی اس بار بولنگ کے ساتھ بیٹنگ بھی شاندار رہی ہے۔ گرین شرٹس کھلاڑی تیسری بار ایشیا کپ جیتنے کے لیے بے قرار نظر آتے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں