ایشیا کپ سپر فور کے میچ میں بھارت نے سری لنکا کو 41 رنز سے شکست دے دی۔
کولمبو میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا کی ٹیم 214 رنز کے تعاقب میں 41.3 اوورز میں 172رنز پر ڈھیر ہوگئی جس کے بعد پاکستان کی فائنل میں رسائی کی راہ ہموار ہوگئی ہے ، پاکستان سری لنکا کو ہرا کر فائنل مین پہنچ سکتا ہے۔
دھنن جیا ڈی سلوا کے 41 اور ولالاگے کے 42 رنز کے علاوہ کوئی کھلاڑی خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکا۔
A valiant effort by Wellalage and Dhananjaya, but in the end, India triumphed by 41 runs. 😔#SLvIND #AsiaCup2023 pic.twitter.com/wgg75IXmZP
— Sri Lanka Cricket 🇱🇰 (@OfficialSLC) September 12, 2023
بھارت کی جانب سے کلدیپ یادیو نے چار کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، جسپریت بمراہ نے دو اور رویندر جڈیجا نے دو وکٹیں حاصل کیں۔
کولمبو میں کھیلے جارہے میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور 50ویں اوورز میں 213 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی تھی اور سری لنکا کو 214 رنز کا ہدف دیا تھا۔
روہت شرما کے 53 رنز کے علاوہ کوئی کھلاڑی خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکا۔
ایشان کشن 33 اور کے ایل راہول 39 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، ویرات کوہلی صرف 3 رنز پر ویلا لاگے کو وکٹ دے بیٹھے۔
ہاردک پانڈیا 5 اور رویندرا جڈیجا 4 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔
سری لنکا کی جانب سے ویلا لاگے نے پانچ کھلاڑیوں کو پوییلن کی راہ دکھائی، اسا لانکا نے چار وکٹیں حاصل کیں۔
Defending champions, and playing like it
What a performance from Sri Lanka’s spinners – they give themselves a big chance of getting another in this Asia Cup!#SLvIND LIVE https://t.co/yjh54eDXBm#AsiaCup2023 pic.twitter.com/dRpQQv8aRF
— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) September 12, 2023
بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ آج کی فاتح ٹیم فائنل میں رسائی حاصل کر لے گی تاہم محکمہ موسمیات نے آج بھی بارش کی پیشگوئی کر رکھی ہے۔
ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے بھارتی کپتان روہت شرما نے کہا کہ مسلسل تیسرا دن کھیل رہے ہیں مگر ہر طرح سے تیار ہیں کیونکہ اسپورٹس مین کی حیثیت سے مختلف چیلنج کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
روہت شرما نے مزید کہا کہ پچ پاکستان کیخلاف میچ سے کافی مختلف لگ رہی ہے، ٹیم میں آج ایک تبدیلی کی گئی ہے اور شاردل ٹھاکر کی جگہ اکشر پٹیل کو شامل کیا گیا ہے۔
سری لنکا کے کپتان دشون شناکا کا کہنا تھا کہ ٹاس جیت کر وہ بھی پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کرتے۔