دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کے باعث ایشیا کپ کا انعقاد خطرے میں پڑنے کے امکانات بڑھ گئے۔
تفصیلات کے مطابق ایشیا کپ اور آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل جون میں شیڈول ہے اور بھارت کے فائنل میں پہنچنے پر ایشیا کپ ممکن نہیں ہوسکے گا۔
پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیم بھارت بھجوانے سے پہلے پاکستان کرکٹ بورڈ سیکیورٹی پلان مانگے گا۔
ذرائع پی سی بی کے مطابق بھارتی ویزے ایشو نہیں ہیں، اصل مسئلہ قومی کرکٹرز کے حفاظتی انتظامات ہیں۔
پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک بھارت تعلقات کے پیش نظر سیکیورٹی معاملہ انتہائی حساس ہے اور اہم اپنے کرکٹرز کی حفاظت کی ٹھوس یقین دہانی چاہتے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ برس کرونا وائرس کے باعث ایشین کرکٹ کونسل نے ایشیا کپ 2020 ملتوی کرنے کا اعلان کیا تھا۔