The news is by your side.

Advertisement

ایشیا کپ ملتوی، چیئرمین پی سی بی کا اہم بیان

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی نے کہا ہے کہ ایشیاکپ کے ملتوی ہونے سے پاکستان کو زیادہ مالی نقصان نہیں ہو گا۔

چیئرمین پی سی بی نے ایک بیان میں کہا کہ ایشیاکپ کا التوا اور آئندہ انعقاد سے متعلق تمام رکن ممالک میں اتفاق ہے، ایونٹ کے ملتوی ہونے سے پاکستان کو زیادہ مالی نقصان نہیں ہو گا کیونکہ ایشیاکپ سےچھوٹےایشیائی مالک کوفنڈز جاتے ہیں۔

چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے کہا کہ بھارت ہم سےاپنی حکومت کی پالسی کی وجہ سے نہیں کھیلتا جب کہ ہم اپنی پلاننگ میں بھارت سے کوئی باہمی سیریز نہیں رکھتے۔

کورونا وائرس کے باعث ایشین کرکٹ کونسل نے ایشیا کپ 2020 ملتوی کرنے کا اعلان کیا تھا، پاکستان نے رواں سال ستمبر میں ایشیا کپ کی میزبانی کرنا تھی۔

ایشین کرکٹ کونسل کے فیصلے پر چیئرمین پی سی بی نے کہا تھا کہ ایشیا کپ کی منسوخی کے پیچھے کوئی سیاست نہیں ہے، ایشیا کپ ملتوی کرنے کا فیصلہ وبائی بیماری کے سبب کیا گیا ہے، ایشین کرکٹ کونسل آئندہ سال ایونٹ کے انعقاد پر غور کررہی ہے۔

چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ پاکستان 2022 میں ایشیا کپ کی میزبانی کرے گا۔

یاد رہے ایشیا کپ 2020 کی میزبانی کے لیے پی سی بی نے سری لنکا کو مشروط پیش کش کی تھی، پی سی بی نے اے سی سی کے اجلاس میں پیشکش کی تھی کہ کرونا کے باعث پاکستان، یو اے ای میں ٹورنامنٹ کا انعقاد کرانا ممکن نہیں ہے۔

پی سی بی کا کہنا تھا کہ خطے میں سری لنکا میں سب سے کم کرونا کیسز رپورٹ ہوئے اور سری لنکا میں کرکٹ سرگرمیاں ایس او پیز کے تحت بحال ہوچکی ہے، موجودہ حالات میں سری لنکا موزوں ترین مقام ہے۔

fb-share-icon0
Tweet 20

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں