ایشیا کپ میں نسیم شاہ اور حارث رؤف کے زخمی ہونے پر متبادل طور پر کھلائے جانیوالے زمان خان اور وسیم جونیئر امتحان میں ناکام رہے اور ایک وکٹ نہ حاصل کرسکے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں بھارت کے خلاف پاکستان کے دو اہم بولنگ ستون نسیم شاہ اور حارث رؤف ان فٹ ہوئے تو ٹیم انتظامیہ نے ان کے متبادل زمان خان اور شاہنواز دھانی کو کولمبو طلب کیا۔ دھانی کے بروقت نہ پہنچنے پر ایشیا کپ میں اب تک موقع نہ پانے والے محمد وسیم جونیئر کو سری لنکا کے خلاف اہم میچ میں اپنی کارکردگی دکھانے کا موقع دیا گیا جب کہ زمان خان کو بھی ڈیبیو کرایا گیا۔
لیکن نہ وسیم موقع سے فائدہ اٹھا سکے اور نہ ہی زمان خان اپنے ڈیبیو کو یادگار بنا سکے۔ زمان خان نے ڈیتھ اوور میں کچھ اچھی گیندیں ضرور کرائیں لیکن اپنے پیشرو نسیم شاہ اور حارث رؤف کی جگہ پُر کرنے والے یہ بولرز سری لنکن بلے بازوں کو خوفزدہ نہ کر کے دباؤ میں لا سکے جس کا نتیجہ یہ نکلا کہ انہیں ایک بھی وکٹ نہیں ملی۔
نسیم شاہ اور حارث رؤف جنہوں نے ایشیا کپ میں مجموعی طور پر 16 بیٹرز کو ٹھکانے لگایا جب سری لنکا میں ان کی جگہ ویسم جونیئر اور زمان خان آئے تو دونوں نے مجموعی طور پر 9 اوورز میں 64 رنز دیے مگر کوئی ایک سری لنکن بلے باز کو پویلین نہ بھیج سکے۔
نسیم شاہ کی ورلڈ کپ میں شرکت۔۔۔؟
قومی ٹیم کے مین اسٹرائیک فاسٹ بولرز کے اس بیک اپنے آئندہ ورلڈ کپ کے حوالے سے ٹیم منیجمنٹ کی تیاریوں پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔