ایشیا کپ کے پاک بھارت ٹاکرے میں قومی ٹیم کی شرمناک شکست پر شاہین شاہ کی ناقص کارکردگی پر ان کے سسر سابق کپتان شاہد آفریدی غصہ ہو گئے۔
ایشیا کپ کے پاک بھارت ٹاکرے میں قومی ٹیم کی ناقص پرفارمنس نے قومی ٹیم کے سامنے مشکلات کے پہاڑ کھڑے کر دیے۔ روایتی حریف سے 228 رنز سے تاریخی اور شرمناک شکست پر جہاں شائقین کرکٹ اور اس کھیل سے تعلق رکھنے والے سابق کرکٹرز سمیت مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد اپنے غم وغصے کا اظہار کر رہے ہیں وہیں سابق کپتان شاہد آفریدی بھی اپنے داماد کی میچ میں کارکردگی پر خوش نہیں ہیں۔
پاک بھارت میچ کے حوالے سے شاہد آفریدی کا نجی ٹی وی کو انٹرویو کا ایک کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس میں وہ اس بڑے میچ میں اپنے داماد کی مایوس کن کارکردگی پر ان پر غصے کا اظہار کرتے اور ساتھ ہی انہیں اگلے میچوں کے لیے اہم مشورہ بھی دیتے دکھائی دیتے ہیں۔
شاہد آفریدی نے اس انٹرویو میں بھارت کے خلاف شاہین شاہ کی مایوس کن پرفارمنس پر غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اپنی لائن و لینتھ کا خیال رکھنا ہوگا، یہ کوئی بات نہیں ہوتی کہ اگر آپکو ابتدا میں وکٹ نہیں ملی تو آپ خود سے ناراض ہو جائیں۔
سابق آل راؤنڈر نے کہا کہ شاہین شاہ کی لائن اور لینتھ میچ میں ٹھیک نہیں تھی، جہاں وہ بال کرنا چاہ رہے تھے نہیں ہوئی، ابتدائی اوور میں شاہین کو وکٹ نہ تو فرسٹریشن ہو جاتی ہے لیکن خود کو سنبھالنا ہوگا آپ واپس آئیں اور شاندار کم بیک کریں۔
According to Shahid Afridi, winning the toss and Deciding to Bowl first wasn’t the wrong decision. Our bowlers lacked line and length other than Naseem Shah🙏💯.#ShahidAfridi #PAKvIND #AsiaCup2023 pic.twitter.com/PIeBAwhuZH
— Shaharyar Ejaz 🏏 (@SharyOfficial) September 12, 2023
انہوں نے پاک بھارت ٹاکرے میں جہاں اپنے داماد کی بولنگ میں خامیوں کی نشاندہی کی وہیں ان کے بولنگ پارٹنر نسیم شاہ کی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ نسیم شاہ نے جس لینتھ پر بالنگ کروائی، شاہین نے نسیم کی لینتھ پر گیند کیوں نہیں کرائی؟ اگر شاہین اسی جگہ بالنگ پر فوکس کرتے اور وکٹ لیتے تو صورتحال یکسر تبدیل ہوتی۔
فاسٹ بولرز کی رفتار اور اسپنرز کے گھومتے وار، ایشیا کپ میں بولرز کا راج
شاہد آفریدی نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا پر دیکھا کہ لوگ پچ کو قصوار وار قرار دے رہے تھے کیوں فیلڈنگ کا فیصلہ کیا لیکن پچ اچھی تھی تاہم آپکی بالنگ صحیح نہیں تھی۔ مجھے لگتا ہے کہ میچ شروع ہونے کے 20 سے 25 اوور بعد بھارت میچ جیت چکا تھا۔