منگل, جنوری 28, 2025
اشتہار

بھارت سے پاکستان کی شرمناک ہار پر شاہد آفریدی بھی سیخ پا

اشتہار

حیرت انگیز

ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں بھارت ہاتھوں شرم ناک شکست پر قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی بھی سیخ پا ہو گئے۔

ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں بارش سے متاثرہ میچ میں بھارت نے پاکستان کو 228 رنز کی بڑی اور شرمناک شکست سے دوچار کیا۔ میچ میں نہ پاکستان کی بولنگ چل سکی اور نہ ہی بیٹنگ نے کوئی کمال دکھایا جب کہ ناقص فیلڈنگ نے بھارت کو پہاڑ جیسا ہدف دینے کا موقع فراہم کیا۔

پاکستان کی رنز کے حساب سے تاریخ کی دوسری بدترین شکست نے سابق قومی کپتان اور مایہ ناز آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی کو بھی سیخ پا کر دیا اور سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر اپنے جذبات کا اظہار کر دیا۔

شاہد آفریدی نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ کھیل میں جیت اور ہار مقابلے کا حصہ ہے لیکن جیت کے حصول کے لیے نہ لڑنا افسوسناک ہے۔ اس میچ میں بھارت نے پاکستان کے خلاف ہر شعبے میں بہترین کاکردگی دکھائی۔

سابق کپتان نے اظہار برہمی کے ساتھ اسی ٹویٹ میں پاکستانی ٹیم کا حوصلہ بھی بڑھایا اور کہا کہ آپ اگلے میچ میں اچھی کاردکرگی دکھا سکتے ہیں۔

 

شاہد آفریدی نے میچ میں شاندار کامیابی کا مظاہرہ کرنے پر ویرات کوہلی اور کے ایل راہول کو سنچریز بنانے پر مبارکباد بھی پیش کی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارت کے 357 رنز کے پہاڑ جیسے ہدف کے تعاقب میں پاکستان ٹیم 128 رنز پر ڈھیر ہوگئی جس نے اس کے فائنل میں پہنچنے کے امکانات پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں