قومی مڈل آرڈر بیٹر سعود شکیل کو ایشیا کپ کے اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا، طیب طاہرکی جگہ لیف ہینڈ بیٹر کی شمولیت عمل میں آئی ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق حالیہ دنوں میں عمدہ پرفارمنس دکھانے والے قومی کرکٹر سعود شکیل کو ایشیا کپ کے اسکواڈ میں کا حصہ بنا لیا گیا ہے، 17 رکنی اسکواڈ میں سعود کو طیب طاہر کی جگہ شامل کیا گیا ہے۔
پی سی بی ذرائع نے بتایا کہ طیب طاہر بطور ٹریولنگ ریزرو اسکواڈ کے ساتھ رہیں گے، قومی ٹیم افغانستان کے خلاف آخری میچ کھیل کر کل ملتان پہنچے گی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق اسکواڈ ایک دن آرام کے بعد پیر کو دوبارہ اکٹھا ہوگا، قومی ٹیم منگل کو ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں پریکٹس کرےگی،
واضح رہے کہ ایشیا کپ کا افتتاحی میچ پاکستان اور نیپال کے شیڈول ہے جو کہ 30 ستمبر بدھ کو ملتان کرکٹ اسٹیم میں کھیلا جائے گا۔