منگل, فروری 11, 2025
اشتہار

’بھارتیوں، بچ کے رہنا پاکستان سے‘

اشتہار

حیرت انگیز

ایشیا کپ میں پاک بھارت ٹاکرے سے قبل شعیب اختر قومی ٹیم کا حوصلہ بڑھانے کولمبو پہنچ گئے اور بھارتی ٹیم کو خبردار کیا کہ بچ کے رہنا پاکستان سے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں آج ہونے والے پاک بھارت ٹاکرے کے سحر نے ہر ایک کو جکڑ لیا ہے جس سے سابق کرکٹرز بھی نہیں بچے ہیں۔ سابق پاکستانی اسپیڈ اسٹار شعیب اختر اپنی ٹیم کا حوصلہ بڑھانے کولمبو پہنچ چکے ہیں۔

راولپنڈی ایکسپریس نے کولمبو پہنچتے ہی بھارتیوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بچ کے رہنا پاکستان سے۔

دوسری جانب میچ سے قبل ایک انٹرویو میں شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ بھارت کیخلاف ہر میچ اسپیشل ہوتا ہے۔ بھارت کے خلاف گزشتہ میچ میں میری بولنگ میرے خیال میں بہترین اسپیل نہیں تھا بلکہ ابھی تو آغاز ہے اور آگے بہت کچھ کر دکھانا ہے۔

بڑے میچ میں ایک اور بڑا ریکارڈ بابر اعظم کا منتظر

پیسر نے کہا کہ میری اور نسیم شاہ کی کوشش ہوتی ہے کہ جلد سے جلد وکٹیں اڑائیں،حارث رؤف کی اسپیڈ ہم دونوں سے زیادہ ہے، وہ درمیانی اور آخری اوورز میں اٹیک کرتے ہیں،ہمارا آپس کا تال میل بھی اچھا ہے، ایک دوسرے سے بات اور رہنمائی بھی کرتے رہتے ہیں، اسی میں ہماری کامیابی کا راز مضمر ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں