پیر, ستمبر 9, 2024
اشتہار

ایشیا کپ انڈر 19، دراز قد پاکستانی بولر محمد ذیشان کے چرچے

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی میں کھیلے جا رہے انڈر 19 ایشیا کپ میں دراز قید پاکستانی فاسٹ بولر نے اپنی دھاک بٹھا دی اور ہر طرف ان کے ہی چرچے ہو رہے ہیں۔

دبئی میں انڈر 19 ایشیا کپ کھیلا جا رہا ہے۔ پاکستان ٹیم نے گزشتہ روز روایتی حریف کو دھول چٹائی جب کہ اس سے قبل نیپال کو ہرایا۔ دونوں فتوحات میں پاکستان کے دراز قامت فاسٹ بولر محمد ذیشان کا اہم کردار رہا جنہوں نے دو میچز میں 10 شکار کر کے سب پر اپنی دھاک بٹھا دی ہے۔

پاکستان کے شہر فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے محمد ذیشان جن کا قد 6 فٹ 8 انچ ہے۔ قد کی طرح ان کے عزائم بھی بلند ہیں جس کا اظہار انہوں نے ایشیا کپ انڈر 19 ٹورنامنٹ میں کر دیا ہے۔

- Advertisement -

گرین شرٹس نے ابتدائی میچ میں نیپال کو شکست دے کر ٹورنامنٹ کا فاتحانہ آغاز کیا۔ محمد ذیشان نے 6 وکٹیں لے کر جیت میں اہم ترین کردار ادا کیا اور شاہین شاہ کے بعد انڈر 19 ایشیا کپ میں 6 وکٹیں لینے والے دوسرے بولر بن گئے۔

گزشتہ روز روایتی پاک بھارت ٹاکرا ہوا تو وہاں بھی ذیشان بھارتی بیٹرز پر بھاری پڑ گئے اور چار وکٹیں لے اڑے۔

ذیشان اس سے قبل پاکستان جونیئر لیگ میں بھی سب سے زیادہ 14 وکٹیں لے کر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا چکے ہیں۔

 

سابق کپتان راشد لطیف نے بھی نوجوان فاسٹ بولر کی تعریف کرتے ہوئے کہا اگر ذیشان کی صحیح تربیت کی گئی تو یہ آنے والے وقت میں بہترین فاسٹ بولر بن سکتے ہیں اور پاکستان کرکٹ کا اثاثہ ثابت ہو سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان انڈر 19 ٹیم اپنا اگلز میچ منگل کو افغانستان کے خلاف کھیلے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں