ہفتہ, جون 29, 2024
اشتہار

ایشیا کپ: میچ کون جیتے گا، پاکستان، بھارت یا پھر بارش؟

اشتہار

حیرت انگیز

ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے درمیان کل ادھورا رہ جانے والا میچ آج ریزرو ڈے میں کھیلا جانا ہے لیکن ٹیموں کے میدان میں آنے سے قبل بارش نے بھرپور انٹری ڈال دی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کولمبو کے پریما داسا اسٹیڈیم میں ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں پاک بھارت ٹاکرے میں انڈین ٹیم نے گزشتہ روز بارش سے قبل دو وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز بنا لیے تھے۔ آج ادھورا میچ وہیں سے شروع ہونا ہے جہاں کل ادھورا رہا تھا تاہم رنز کے برسات اور بولرز کے گرجنے سے قبل ہی میدان میں بادلوں کی گھن گرج اور بارش نے انٹری دے دی ہے۔

کولمبو میں آج علی الصباح بارش کے بعد یہ سلسلہ رکا تو امید ہوئی تھی کہ میچ ہوسکے لیکن میچ شروع ہونے سے قبل ایک بار پھر وہاں بارش برس پڑی جس کے بعد گراؤنڈ کو کورز سے ڈھک دیا گیا ہے۔ میچ کا وقت شروع ہوچکا ہے بارش رک چکی ہے لیکن پچ سے کور نہیں ہٹائے گئے ہیں۔

- Advertisement -

کولمبو میں آج پھر بادل برس پڑے، پاک بھارت ٹاکرا بے نتیجہ ختم ہونے کا خدشہ

 محکمہ موسمیات نے آج دوپہر 2 سے رات 11 بجے تک تیز بارش کے 80 سے 90 فیصد امکانات بتائے ہیں جس کے باعث میچ کے انعقاد کے حوالے سے غیر یقینی کی صورتحال برقرار ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں