اتوار, جنوری 12, 2025
اشتہار

بھارت کا بنگلہ دیش پر دباؤ، پاکستانی کھلاڑی نشانہ بن گئے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: کرکٹ میں بھارت نے پھر ہرزہ سرائی شروع کردی اور بنگلہ دیش پر دباؤ ڈال پر پاکستانی کھلاڑیوں کو نشانے پر رکھ لیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق بھارت، کرکٹ میں پھر انتہاپسندی پر اتر آیا، بھارتی دباؤ کے سبب بنگلہ دیش نے ایشین الیون میں کسی بھی پاکستانی کھلاڑی کو شامل نہیں کیا۔

رپورٹ کے مطابق مارچ میں شیخ مجیب کی 100 سالہ پیدائش کے سلسلے میں ڈھاکا میں 2 ٹی ٹوینٹی میچز کھیلے جائیں گے، جس میں ایشین الیون کا مقابلہ ورلڈ الیون کے درمیان ہوگا۔

- Advertisement -

ٹی ٹوینٹی کی نمبر ون ٹیم کے کھلاڑیوں کو ایشین الیون میں بھارتی ایما پر نظر انداز کردیا گیا، واضح رہے کہ آئی سی سی پہلے ہی ان دونوں میچز کو انٹرنیشنل درجہ دے چکی ہے۔

ایشین اور ورلڈ الیون کے درمیان دونوں میچز 18 اور 21 مارچ 2020 میں کھیلے جائیں گے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان موقف اپنائے گا کہ انتہاپسندی نامنظور آئی سی سی دونوں میچز میں دیا جانے والا انٹرنیشنل کا درجہ واپس لے۔

یاد رہے کہ بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم نے جنوری میں تین ٹوینٹی اور 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلنی ہے لیکن بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کھلاڑیوں کے کندھے پر رکھ کربندوق چلانے میں مصروف ہے اور پاکستانی آنے کے لیے حیلے بہانے تلاش کررہا ہے۔

پی سی بی نے بنگلہ دیش کو دوسرا خط لکھا ہے جس میں پاکستان نہ آنے کا جواز پوچھا گیا ہے اور سری لنکا کے 34 دن کے ٹور سے بھی آگاہ کیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں