دبئی : ایشیا کپ کے فائنل میں شکست پر شعیب ملک کی جانب سے کیے گئے ٹوئٹ پر مختلف کھلاڑیوں کا ردعمل سامنے آرہا ہے قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق نے بھی خیالات کا اظہار کردیا۔
گزشتہ روز دبئی میں پریس کانفرنس کے دوران شعیب ملک کے ٹوئٹ کے حوالے سے کیے گئے سوال پر ثقلین مشتاق نے ہنستے ہوئے کہا کہ اس پر میں کیا ردعمل دوں؟ آپ کی یاری دوستی ہر کسی کے ساتھ ہونی چاہیے یا دشمنی ہونی چاہیے؟
انہوں نے مزید کہا کہ میرا یہ ماننا ہے کہ ہم زمین پر رہتے ہیں تو کرکٹ یا کسی اور ڈپارٹمنٹ میں یاری دوستی تو ہر کسی سے ہونی چاہیے، خالی دو یا چار پانچ قریبی لوگوں سے نہیں ہونی چاہیے۔
– When will we come out from friendship, liking & disliking culture.
Allah always helps the honest…— Shoaib Malik 🇵🇰 (@realshoaibmalik) September 11, 2022
انہوں نے مزید کہا کہ مجھے نہیں معلوم یہ کس قسم کی ٹوئٹ ہے اور میں اس کا کیا جواب دوں؟
اس سے قبل کامران اکمل نے بھی اس حوالے سے ٹوئٹ کیا اور شعیب ملک سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ استاد جی، اتنے صاف گو نہ ہوں۔
– When will we come out from friendship, liking & disliking culture.
Allah always helps the honest…— Shoaib Malik 🇵🇰 (@realshoaibmalik) September 11, 2022
واضح رہے کہ گزشتہ روز ایشیا کپ کے فائنل میں سری لنکا کے ہاتھوں شکست کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شعیب ملک نے ایک پیغام جاری کیا تھا جس میں انہوں نے ٹیم کا نام لیے بغیر تنقید کی۔
شعیب ملک نے کہا کہ ہم کب دوستی، پسندیدگی اور ناپسندیدگی کے کلچر سے باہر آئیں گے، اللّٰہ ہمیشہ ایماندار کی مدد کرتا ہے۔
یاد رہے کہ دبئی میں کھیلے جانے والے ایشیا کپ 2022 کے فائنل میچ میں سری لنکا پاکستان کو شکست دے کر چھٹی مرتبہ ایشین چیمپئن بن گیا۔
سری لنکا کی جانب سے دیے گئے 171 رنز کے ہدف کے تعاقب میں قومی 147 رنز پر آل آؤٹ ہو گئی تھی،محمد رضوان اور افتخار احمد کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی خاطر خواہ کارکردگی نہیں دکھا سکا۔