دبئی: آئی سی سی کی جانب سے ایشین بریڈ مین ظہیر عباس کا نام آئی سی سی ہال آف فیم میں شامل کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے سابق قومی کرکٹر ظہیر عباس کا نام آئی سی سی ہال آف فیم میں شامل کرلیا، وہ ہال آف فیم میں شامل ہونے والے چھٹے پاکستانی کھلاڑی ہیں۔
ظہیر عباس نے 1969 سے 1985 تک پاکستان کی نمائندگی کی، انہیں فرسٹ کلاس کرکٹ میں 100 سنچریاں بنانے کا اعزاز حاصل ہے۔
آئی سی سی نے اپنے ٹویٹ میں ظہیر عباس کو آئکون قرار دیا، مداحوں نے ظہیر عباس کی شمولیت کو خوش آئند قرار دیا ہے۔
🌟 ICC Hall of Fame 2020: Zaheer Abbas 🇵🇰
💪 Nicknamed ‘Run Machine’ for his big scores
🔥 First batsman to score 5x💯 in successive internationals
👏 Only Asian batsman to score 100 first-class centuriesAn icon of the sport! pic.twitter.com/SQ8FvEta9g
— ICC (@ICC) August 23, 2020
ظہیر عباس کا کہنا ہے کہ ہال آف فیم ملنا اعزاز ہے، فخر ہے کہ ملک کا نام روشن کیا۔
دوسری جانب جنوبی افریقہ کے جاک کیلس اور آسٹریلوی ویمن ٹیم کی سابق کپتان لیزا کا نام بھی آئی سی سی ہال آف فیم میں شامل کیا گیا ہے۔
ظہیر عباس کی آئی سی سی ہال آف فیم میں شمولیت پر چیئرمین پی سی بی احسان مانی کا کہنا ہے کہ یہ پاکستان کے لیے اعزاز اور فخر کی بات ہے کہ کرکٹ کی عالمی تنظیم کی جانب سے ظہیر عباس کے شاندار کیریئر کے اعتراف اور اسے سراہا جاررہا ہے۔