جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان اضافی 20 کروڑ ڈالر کا معاہدہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان اضافی 20 کروڑ ڈالر کا معاہدہ طے پاگیا۔

تفصیلات کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو اضافی 20 کروڑ ڈالر فراہم کرے گا، اے ڈی بی اور پاکستان کے مابین طے پانے والے معاہدے پر پاکستان کی جانب سے سیکریٹری اقتصادی امور ڈویژن نور احمد، سیکریٹری بینظیر انکم سپورٹ پروگرام علی رضا بھٹہ نے جبکہ ایشیائی ترقیاتی بینک کی طرف سے بینک کے کنٹری ڈائریکٹر مس زیاو ہون یان نے معاہدے پر دستخظ کیے۔

رپورٹ کے مطابق رقم سوشل پروٹیکشن ڈیولپمنٹ کے منصوبوں پر خرچ ہوگی۔

وزیر اقتصادی امور حماد اظہر نے اضافی رقم کی فراہمی پر ایشیائی ترقیاتی بینک کا شکریہ ادا کیا، حماد اظہر کا کہنا تھا کہ اضافی گرانٹ سے غربت کے خاتمے میں مدد ملے گی۔

مزید پڑھیں: ایشیائی ترقیاتی بینک رواں سال پاکستان کو 2 ارب 70 کروڑ ڈالر فراہم کرے گا

واضح رہے کہ دو روز قبل ایشیائی ترقیاتی بینک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ اے ڈی بی رواں سال پاکستان کو 2 ارب 70 کروڑ ڈالر فراہم کرے گا۔

ٹویٹ کے مطابق کنٹری آپریشن بزنس پلان 2022-2020 کی حال میں منظوری دی گئی، سالانہ پلان کے تحت رقم کے اجرا میں اضافہ کیا جائے گا۔ سالانہ 2 ارب 40 کروڑ ڈالر فراہم کیے جائیں گے۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کا کہنا ہے کہ رقم گزشتہ پلان سے ایک ارب 40 کروڑ ڈالر زائد ہے، بینک دیگر ذرائع سے فنانسنگ اور فنڈنگ کے حصول میں بھی مدد کرے گا۔

اے ڈی بی کے مطابق بینک کا بزنس پلان پاکستان کو ترقی کے اہداف حاصل کرنے میں مدد دے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں