ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

ایشین گیمز، بھارت ویمنز کرکٹ ٹیم گولڈ میڈل جیت گئی

اشتہار

حیرت انگیز

ایشین گیمز کے کرکٹ ایونٹ کے فائنل میں بھارت نے سری لنکا کو 19 رنز سے شکست دے کر گولڈ میڈل جیت لیا۔

چین میں جاری ایشین گیمز کے کرکٹ ایونٹ کے فائنل میں بھارت نے سری لنکا کو 19 رنز سے شکست دے کر گولڈ میڈل حاسل کر لیا۔

بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 116 رنز بنائے۔ اوپنر سمرتی مندھانا 46 اور جمائما روڈریگ 42 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔

سری لنکا کی جانب سے اڈیشکا، سوگندیکا اور انوکا راناویرا نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

سری لنکا نے 117 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ابتدا ہی میں وکٹیں گرا دیں اور 14 رنز پر تین کھلاڑی آؤٹ ہو چکی تھیں۔ مڈل آرڈر میں وشما، ھسینی پریرا اور اوشادی نے کچھ مزاحمت کی لیکن باقی کھلاڑی ناکام رہیں۔ یوں سری لنکن ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 97 رنز ہی بنا سکی۔

 

بھارت کی جانب سے ٹیتاس سدھو نے چار اوورز میں صرف 6 رنز دے کر تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، راجیشوری نے دو وکٹیں اڑائیں۔

سمرتی کو میچ کی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں