اتوار, مارچ 23, 2025
اشتہار

ایشین گیمز: مینز کرکٹ سیمی فائنل میں افغانستان نے پاکستان کا پتہ صاف کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

ایشین گیمز کے مینز کرکٹ کمپیٹیشن کے دوسرے سیمی فائنل میں افغانستان نے پاکستان شاہینز کو چار وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

چین میں کھیلے جا رہے ایشین گیمز کے مینز کرکٹ مقابلے کے دوسرے سیمی فائنل میں افغانستان نے پاکستان شاہینز کا پتہ صاف کر دیا اور 4 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کر لی۔

پاکستان نے پہلے بیٹنگ کی لیکن گرین شرٹس پورے 20 اوورز بھی نہ کھیل سکے۔ 18 اوورز میں صرف 115 رنز پر پوری ٹیم ڈھیر ہوگئی۔

پاکستان کی بیٹنگ لائن کو تباہ کرنے میں اہم کردار افغان بولر فرید احمد نے ادا کیا جنہوں نے تین اوور میں صرف 15 رنز دے کر تین کھلاڑی آؤٹ کیے۔ قیس احمد اور ظاہر خان نے دو دو جب کہ گلبدین نائب نے ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستان کی جانب سے کوئی بھی کھلاڑی جم کر کریز پر کھڑا نہ ہو سکا۔ اوپنر عمیر یوسف 24 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے۔

افغانستان نے مطلوبہ 116 رنز کا ہدف 13 گیندیں قبل ہی صرف 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ نور علی زردان 39 اور کپتان گلبدین نائب نے ناقابل شکست 26 رنز اسکور کیے۔

پاکستان کی جانب سے عرفات منہاس اور عثمان قادر نے دو، دو جب کہ قاسم اکرم اور صفیان مقیم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

 

اس سے قبل پہلے سیمی فائنل میں بھارت نے بنگلہ دیش کو شکست دی تھی۔

بھارت اور افغانستان کے درمیان ایشین گیمز مینز ایونٹ کا فائنل کل (ہفتہ) کو کھیلا جائے گا اس سے قبل پاکستان اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں تیسری پوزیشن کے لیے مدمقابل ہوں گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں