جمعہ, مئی 16, 2025
اشتہار

ایشین ہاکی چیمپیئنز ٹرافی: پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آج مد مقابل

اشتہار

حیرت انگیز

کوالالمپور : ایشین ہاکی چیمپیئنز ٹرافی میں پاکستان اپنا اہم میچ آج بھارت کے خلاف کھیلےگا۔ گرین شرٹس نے جنوبی کوریا کو سخت مقابلے کے بعد ایک صفر سے شکست دی تھی۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر ساڑھے تین بجے شروع ہو گا۔

تفصیلات کے مطابق ملائیشیا کےساحلی شہر کوانٹن میں جاری ایشین ہاکی چیمپیئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ کا سب سے بڑا میچ پاکستان اور روایتی حریف بھارت کےدرمیان آج (اتوار) کو ملائیشیا کے شہر کوانٹن میں کھیلا جائےگا۔

یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر ساڑھے تین بجے شروع ہو گا جو پاکستان میں پاکستان ٹیلی ویژن اسپورٹس (پی ٹی وی اسپورٹس) اور بھارت میں اسٹار سپورٹس 4 اور اسٹار سپورٹس ایچ ڈی 4 پر براہ راست نشر کیا جائے گا۔ ایونٹ میں پاکستان اب تک دو میچز کھیل چکا ہے۔

پہلے میچ میں میزبان ملائیشیا نے پاکستان کو دو کے مقابلے چار گول سے ہرایاتھا۔ دوسرے میچ میں گرین شرٹس نے جنوبی کوریا کو سخت مقابلے کےبعد ایک صفر سے شکست دی۔

پاکستان کے اسکواڈ میں عمران بٹ، امجد علی، علیم بلال، محمد عرفان، عماد شکیل بٹ، راشد محمود، تصور عباس، نواز اشفاق، فرید احمد، توثیق ارشد، محمد رضوان جونیئر، محمد عرفان جونیئر، عمر بھٹہ، ارسلان قادر، علی شان، اعجاز احمد، محمد رضوان سینئر اور عبدالحسیم خان شامل ہیں۔

واضح رہے کہ ایشین ہاکی چیمپین شپ میں پاکستان، بھارت، ملائیشیا، جنوبی کوریا، چین اور جاپان کی ٹیمیں شریک ہیں۔

 

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں