چنائی: تین پاکستانی نوجوانوں نے بھارت میں ایشین جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں3گولڈ میڈل اور ایک سلور میڈل حاصل کیا، انڈر15کیٹیگری میں محمد حمزہ،انڈر17میں حارث قاسم نے گولڈ میڈلز جیتے۔
تفصیلات کے مطابق بھارت کے شہر چنائے میں ایشین جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کا انعقاد کیا گیا، چیمپئن شپ میں پاکستان کا شاندار سفر3گولڈ میڈل اور ایک سلورمیڈل کے ساتھ ختم ہوگیا، پاکستان کے تین نوجوانوں نے پاکستان کا نام روشن کردیا۔
انڈر19کیٹیگری میں عباس زیب نے ہانگ کانگ کو شکست دے کر گولڈ میڈل جیتا، انڈر15کیٹیگری میں محمد حمزہ اورانڈر17میں حارث قاسم نے گولڈ میڈلز اپنے نام کیے جبکہ انڈر13کیٹیگری میں انس علی شاہ بھارت کو شکست دے کر سلور میڈل کے حق دار قرار پائے۔
ایشین جونیئراسکواش چیمپئن شپ کا انڈر13فائنل پاکستان کے محمد حمزہ نےجیتا۔ محمد حمزہ نے روایتی حریف بھارت ارناو سرین کو اسٹریٹ سیٹس میں شکست دی اور ان کا اسکور9 11،6-11اور7-11رہا۔ انڈر17 فائنل میں حارث قاسم نے ملائیشین کھلاڑی محمد عامر کو سخت مقابلے کے بعد شکست دی۔
حارث قاسم کی جیت کا اسکور10-12، 11-8، 9-11 ،5-11 اور9-11رہا۔اس حوالے سے اسکواش فیڈریشن کے عہدیدار کا کہنا ہے کہ انفرادی مقابلوں میں پاکستانی کھلاڑیوں کی کارکردگی بہترین رہی۔