واہ کینٹ: پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو 19 پوائنٹ سے شکست دے کر ایشیا کبڈی چیمپئن شپ جیت لی۔
واہ کینٹ میں جاری تیسری ایشین کبڈی چیمپین شپ سرکل اسٹائل کے فائنل میں پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو 31 کے مقابلے میں 50 پوائنٹ سے شکست دے دی۔
پاکستان نے اس سے قبل ایران، سری لنکا، افغانستان اور نیپال کو بھی ٹورنامنٹ میں شکست دی۔ فائنل میچ میں پاکستان نے بھارت کو شکست دے کر ایشیا کبڈی چیمپئن شپ کے اعزاز کا دفاع بھی کیا ہے۔