اشتہار

بحرین، غیر ملکی سنگین جرم میں گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

بحران میں مقیم غیر ملکی شہری کو 500 ریال مالیت کے جعلی سعودی ریال کو چلانے کی کوشش میں حراست میں لے لیا گیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جعلی کرنسی چلانے کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو ایک سال قید کی سزا سنائی گئی اور اسے بحرین سے مستقل ملک بدری کا حکم دیا گیا۔

اطلاعات کے مطابق ملزم پر الزام تھا کہ وہ 2023 میں جعلی کرنسی بحرین لایا اور اس کرنسی کو دو کمرشل اسٹورز میں لین دین کے لیے استعمال کیا۔

- Advertisement -

ایک سپر مارکیٹ میں موجود ملازم نے مشتبہ شخص کی جانب سے 500 ریال ادا کر کے 3.5 بحرینی دینار مالیت کے چاول کی خریداری کی اطلاع دی۔

سپر اسٹور کے ملازم نے ملزم سے دریافت کیا گیا کہ کرنسی جعلی ہے تو ملزم نے بھاگنے کی کوشش کی۔

اطلاعات کے مطابق مشتبہ شخص دوسرے اسٹور پر گیا اور 500 ریال ادا کر کے 6 بحرینی دینار مالیت کا سامان جعلی کرنسی سے خرید لیا، لیکن سیلز پرسن نے اس کی صداقت کی تصدیق کیے بغیر اسے 44 دینار واپس کر دئیے۔

اس کے بعد مشتبہ شخص واپس آیا اور 6 دینار مالیت کے سامان کی ایک اور خریداری کی، جس پر اسٹور مالک کو شک ہوا۔

سیلز پرسن نے مشتبہ شخص کو انتظار کرنے کو کہا، لیکن مشتبہ شخص پر شک اس وقت بڑھ گیا جب اس نے فرار ہونے کی کوشش کی، تب موقع پر موجود افراد نے ملزم کوپکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں