ابوظبی : اماراتی عدالت نے سرکاری ملازم کو دس ہزار درہم رشوت دینے کے الزام میں ایک ایشیائی کاروباری شخصیت کو جیل بھیج دیا۔
عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایشیائی کاروباری شخصیت نے ایک سرکاری ادارے میں اہلکار کو سرکاری لین دین کلیئر کرنے کےلیے رشوت کی پیش کش کی تھی تاکہ وہ اس کی مطلوبہ دستاویزات کو بغیر مینجمنٹ کنسلٹنسی کمپنی کا نام تبدیل کرکے نیا نام تفویض کردے۔
سرکاری ملازم نے عدالت کو دئیے گئے بیان میں کہا کہ ایک کاروباری شخص نے اسے 10 ہزار درہم بطور رشوت دینے کی پیشکش کی تاکہ وہ اس کی کمرشل لائسنس کی حامل کمپنی کو سرمایہ کاری فنڈ مینجمنٹ کمپنی میں تبدیل کردے۔
سرکاری ملازم نے عدالت کو بتایا کہ میرے انکار پر کاروباری شخص نے مجھے ایک گاڑی بطور رشوت دینے کی کوشش کی تاہم اس نے انکار کردیا لیکن ملزم نے ایک مرتبہ پھر سرکاری ملازم کو رشوت دینا چاہی تو اس نے 10 ہزار درہم لینے کا ڈرامہ رچایا جس کے بعد پولیس نے کاروباری شخص کو گرفتار کرلیا۔