جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

ایشین انڈر 18 والی بال چیمپئن شپ: پاکستان نے بھارت کو دھول چٹا دی

اشتہار

حیرت انگیز

ایشین انڈر 18 والی بال چیمپئن شپ میں پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو دھول چٹاتے ہوئے آؤٹ کلاس کر دیا۔

ایشین انڈر 18 والی بال چیمپئن شپ میں قومی ٹیم کی شاندار کارکردگی جاری ہے اور اس نے روایتی حریف بھارت کو صفر کے مقابلے میں تین سیٹ سے مات دے دی ہے۔

پاکستان نے پورے میچ میں بھارتی سورماؤں کی ایک نہ چلنے دی اور ایونٹ میں مسلسل دوسری کامیابی سمیٹی۔

- Advertisement -

بھارتی کھلاڑی دوسرے سیٹ کے علاوہ کسی بھی موقع پر پاکستان ٹیم کے سامنے جم کر نہ کھیل سکے۔ پاکستان کی کامیابی کا اسکور 20-25، 27-29 اور 15-25 رہا۔

بھارت کو پچھاڑنے کے بعد کھلاڑیوں نے فتح کا خوب جشن منایا۔ قومی ٹیم تیسرا میچ آج کویت کیخلاف کھیلے گی جو پاکستان کے مقامی وقت کے مطابق رات 9 بجے شروع ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں