جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

آج دبئی میں پاک بھارت ٹاکرا ہوگا!

اشتہار

حیرت انگیز

ایشیا کپ انڈر 19 کرکٹ ٹورنامنٹ کا اہم ترین میچ آج روایتی حریفوں کے مابین ہوگا دبئی میں پاکستان اور بھارت کا ٹاکرا دیکھنے کے لیے شائقین کرکٹ بے چین ہیں۔

اے آر نیوز کے مطابق ایشیا کپ انڈر 19 کرکٹ ٹورنامنٹ کا اہم ترین میچ آج روایتی حریفوں کے مابین ہوگا دبئی میں پاکستان اور بھارت کا ٹاکرا دیکھنے کے لیے شائقین کرکٹ بے چین ہیں۔

ٹورنامنٹ کا یہ بڑا میچ آئی سی سی کرکٹ اکیڈمی گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔

فائل فوٹو

واضح رہے کہ پاکستان نے ایشیا کپ انڈر 19 ٹورنامنٹ میں اپنے گروپ کے پہلے میچ میں نیپال کو با آسانی 7 وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کیا تھا۔ کپتان سعد بیگ اور اویس اذان نے نصف سنچریاں اسکور کی تھیں جب کہ بھارت نے پہلے میچ میں افغانستان کو ہرایا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں