تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

سہواگ نے انضمام کو ایشیا کا عظیم مڈل آرڈر بلے باز قرار دیدیا

سابق بھارتی آئیکون کرکٹر وریندر سہواگ نے پاکستان کے لیجنڈری بلے باز انضمام الحق کو ایشیا کا عظم مڈل آرڈر بلے باز قرار دے دیا۔

بھارتی یوٹیوب چینل سے گفتگو کرتے ہوئے سہواگ نے انضمام الحق کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انزی بہت بہترین تھے ہر کوئی سچن ٹنڈولکر کے بارے میں بات کرتا ہے لیکن میں مانتا ہوں کہ انضمام ایشیا کے سب سے بڑے مڈل آرڈر بلے باز تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹنڈولکر کی لیگ اب بلے بازوں کے زمرے سے باہر ہے وہ سب سے اوپر ہیں لیکن ہندوستان، پاکستان اور سری لنکا کے تمام بلے بازوں میں، انضمام سے بہتر بلے باز نہیں دیکھا۔

انہوں نے کہا کہ 2003 یا 2004 میں جب ٹیمیں کو 10 اوورز میں 80 رنز بنانے ہوتے تو گھبرا جاتی تھیں لیکن انضمام اس سے کبھی پریشان نہیں ہوئے اور اوسطاً آٹھ رنز فی اوور کھیلتے تھے۔

انضمام نے 120 ٹیسٹ میچ کھیلے اور 49.60 کی اوسط سے 8,830 رنز بنائے جس میں 25 سنچریاں اور 46 نصف سنچریاں شامل ہیں۔

ون ڈے میں، دائیں ہاتھ کے بلے باز نے 378 میچوں میں اپنی کلاس کا مظاہرہ کیا اور 39.52 کی اوسط سے 11,739 رنز بنائے۔ انہوں نے دس سنچریاں اور 83 نصف سنچریاں بنائیں۔

Comments

- Advertisement -