منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

آصف علی کے ہاں ننھی پری کی آمد

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیم کے بلے باز آصف علی کے گھر ننھی پری کی آمد ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے بلے باز آصف علی کے ہاں بیٹی کی پیدائش کی اطلاع آل راؤنڈر شاداب خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر دی۔

شاداب خان نے ٹویٹر پر اپنی اور آصف علی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’آپ کو اور بھابھی کو بیٹی کی پیدائش پر بہت مبارک ہو۔‘

انہوں نے لکھا کہ ’اللّہ تعالیٰ نے رحمت سے نوازا ہے، اللّہ میری بھتیجی کو صحت، تندرستی اور خوشیوں بھری لمبی زندگی دے۔‘

آصف علی کو بیٹی کی پیدائش پر ساتھی کرکٹرز اور مداحوں کی جانب سے مبارک باد دی جارہی ہے اور ننھی پری کے لیے دعائیں بھی کی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ آصف علی نے ابھی تک سوشل میڈیا پر بیٹی کی پیدائش کی خبر یا تصویر شیئر نہیں کی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں