بدھ, دسمبر 18, 2024
اشتہار

پیٹرول نہیں پیتا کہ روزانہ 100 سے 150 چھکے ماروں، آصف علی

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیم کے جارح مزاج بیٹر آصف علی نے روزانہ 100 سے 150 چھکے مارنے کے اپنے ماضی کے بیان کی وضاحت کردی۔

پی ایس ایل 9 میں پشاور زلمی کی نمائندگی کرنے والے جارح مزاج بیٹر آصف علی نے کہا کہ میں پیٹرول نہیں پیتا کہ روزانہ 100 سے 150 چھکے ماروں، این سی اے میں کیمپ کے دوران چھکے لگانے کی پریکٹس کرتا رہا مگر اس بیان پر میری بھی غلطی تھی اور لگانے والے کی بھی تھی۔

پی ایس ایل سے متعلق آصف علی نے کہا کہ بابر اعظم اسی انداز سے کپتانی کررہے ہیں جیسے وہ پاکستانی ٹیم کی کرتے تھے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ بابر اعظم فیلڈ میں تمام کھلاڑیوں کی رہنمائی کرنے کی کوشش کرتے ہیں، ان کا بڑا پن ہے کہ انہوں نے مجھ پر اعتماد کرکے ٹیم کا حصہ بنایا ہے۔

واضح رہے کہ اگست 2022 میں آصف علی نے ایشیا کپ کی تیاری کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بتایا تھا کہ ‘اپنی روزانہ کی پریکٹس کے دوران 100 سے 150 چھکے لگانے کی کوشش کرتا ہوں تاکہ میچ کے دوران چھکے مار سکوں‘۔

جس کے بعد ایشیا کپ میں آصف علی کی ناقص کارکردگی کے بعد ان کے بیان پر انھیں خاصی تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

یاد رہے کہ آصف علی کل سے شروع ہونے والے پی ایس ایل 9 میں  پشاور زلمی کی جانب سے پہلا سیزن کھیلیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں