پیر, جنوری 20, 2025
اشتہار

’کیا آصف علی میچ کی پابندی سے بچ گئے؟‘

اشتہار

حیرت انگیز

یو اے ای میں جاری ایشیا کپ سپر فور مرحلے کے میچ میں پاکستان نے افغانستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک وکٹ سے شکست دے فائنل کے لیے کوالیفائی کیا اور افغانستان اور بھارت کو ایونٹ سے باہر کیا۔

میچ کے 18ویں اوورز میں آصف علی نے افغان فاسٹ بولر فرید احمد کو چھکا لگایا جس کے بعد وہ اگلی ہی گیند پر آؤٹ ہوئے اس دوران فاسٹ بولر نے آصف علی کے قریب آکر جشن منایا جس پر آصف علی غصے میں آگئے۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا گیا کہ آصف علی نے افغان بولر کی جانب سے مغلظات بکنے پر ان پر بلا اٹھایا جس کے بعد وہ جانے لگے تو فرید احمد پھر بھی چپ نہ ہوئے اور جملے کسنے کا سلسلہ جاری ہے۔

- Advertisement -

دونوں کھلاڑیوں کے الجھنے کا نوٹس گزشتہ روز میچ ریفری نے لیا اور انہیں طلب کیا۔ آصف علی پابندی سے بچ گئے ہیں ان پر معمولی جرمانے کا امکان ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ آصف علی کو میچ فیس کا جرمانہ اور تنبیہ کی جائے گی جبکہ سزا کا فیصلے کا اعلان آئی سی سی آج کرے گا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز پاک افغان میچ میں افغان بولر نے آصف علی کو آؤٹ کرکے دھکا دیا اور جملے کسے تھے۔۔ جس پر آصف علی نے بیٹ اٹھایا تھا۔۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں