جمعرات, فروری 6, 2025
اشتہار

آصف علی کی طوفانی بیٹنگ، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

بگ بیش لیگ میں قومی ٹیم کے جارح مزاج بیٹر آصف علی نے 13 گیندوں پر 41 رنز بنا ڈالے۔

بگ بیش لیگ کے 11ویں میچ میں سڈنی سکسرز نے مقررہ 14 اوورز میں ہوبارٹ ہوریکنز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 6 رنز سے شکست دے دی، سڈنی سکسرز کی جانب سے دیے گئے 138 رنز کے تعاقب میں ہوبارٹ کی ٹیم 7 وکٹوں کے نقصان پر 131 رنز بناسکی۔

ہوریکنز کی نمائندگی کرنے والے قومی ٹیم کے جارح مزاج بیٹر آصف علی کی 13 گیندوں پر 41 رنز کی اننگز بھی رائیگاں گئی، انہوں نے 4 چوکے اور 3 بلند و بلا چھکے لگائے۔

قومی ٹیم کے آل راؤندر شاداب خان نے بھی شاندار بولنگ کرتے ہوئے 3 اوورز میں 32 رنز دے کر دو وکٹیں حاصل کیں اور 14 رنز بھی بنائے۔

سڈنی سکسرز کی جانب سے کرٹس پیٹرسن اور جوز فلپس نے بالترتیب 38 اور 43 رنز کی ذمہ دارانہ اننگ کھیلی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل کھیلے گئے میچ میں بھی شاداب خان نے شاندار کیچ تھام کر کمنٹیٹرز سمیت دیکھنے والوں کو بھی حیران کردیا تھا۔

شاداب خان کی شاندار کیچ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں