قومی ٹیم کو کو یادگار انداز میں فتح سے ہمکنار کروانے والے آصف علی کی موٹرسائیکل خریدنے کے حوالے سے پرانی ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئی، جس میں وہ ماضی اور جدوجہد کے حوالے سے گفتگو کررہے ہیں۔
قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹسمین آصف علی گزشتہ کئی روز سے سوشل میڈیا پر چھائے ہوئے ہیں جس کی وجہ نیوزی لینڈ اور افغانستان کے خلاف پاکستان کی شاندار فتح ہے جس میں آصف علی نے کلیدی کردار ادا کیا ہے۔
پاکستانی صحافی کی مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کردہ ویڈیو میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز آصف علی نے یاماہہ سے ہنڈا 125 تک کا سفر بتایا، ویڈیو میں بلے باز نے بتایا کہ جب انہیں پہلے ٹورنامنٹ کیلئے منتخب کیا گیا، اس وقت وہ یاماہہ پر سفر کرتے تھے اور ان کی ماہانہ تنخواہ صرف 5 ہزار روپے تھی۔
انہوں نے بتایا کہ اس ٹورنامنٹ میں وہ تو نہیں کھیل سکے لیکن انہیں 55 ہزار روپے بطور انعام دیا گیا، جس میں سے 50 ہزار روپے کی انہوں نے ہنڈا 125 بائیک خریدی۔
پاکستانی بلے باز نے بتایا کہ ان ہی دنوں وہ انہیں ایک اور ٹورنامنٹ کےلیے منتخب کیا گیا اور جب وہ وہاں سے واپس لوٹے تو انہیں اپنی یاماہہ دکھائی نہیں دی جس پر انہوں نے اپنے بڑے بھائی سے پریشان ہوکر موٹرسائیکل سے متعلق پوچھا۔
آصف علی کے بھائی نے بتایا کہ انہوں نے 5 ہزار روپے کباڑیے کو یاماہہ بیچ دی، جس پر آصف علی بہت پریشان ہوئے اور کہا کہ اس یاماہہ مشکل کے دنوں میں بہت ساتھ دیا تھا۔
آصف علی نے بتایا کہ جب ان کے دادا جی نے یاماہہ خریدی تو پڑوسی گاؤں سے لوگ بائیک دیکھنے کےلیے آئے تھے، اس بائیک سے زیادہ دلی لگاؤ تھا۔
Asif Ali narrates the story of his new Honda 125 and his love for old Yamaha bike! pic.twitter.com/0gWilXIq0k
— Shiraz Hassan (@ShirazHassan) October 30, 2021