تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

‏’بول دیا تھا ایک اوور میں میچ جیت جائیں گے‘‏

افغانستان کے منہ سے فتح چھیننے والے پاکستان کے جارحانہ بلے باز آصف علی نے کہا ہے کہ میں اس قدر ‏پرُاعتماد تھا کہ ایک اوور میں 25 رنز بھی درکار ہوئے تو بنا لیتے۔

پاکستان کے فنشر کہلانے والے آصف علی نے 7 گیندوں پر 25 رنز بنا کر سب کو حیران کر دیا، اس ناقابل یقین بلے ‏بازی پر انہیں مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

اختتامی تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے آصف علی نے کہا کہ ٹیم کی جیت پر سب کو مبارکباد دیتا ہوں شعیب ‏ملک کو کہا تھا آخری اوور سے پہلےجیت جائیں گے لیکن شعیب ملک پہلے آؤٹ ہوگئے ورنہ ان کے ساتھ فنش ‏کرتے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ICC (@icc)

انہوں نے کہا کہ مجھے اتنا اعتماد تھا کہ اگر ایک اوور میں 25 رنز بھی درکار ہوئے تھے ہم ہدف حاصل کر لیں گے، ‏حکمت عملی بنائی تھی کہ راشدخان کو وکٹ نہیں دینی جس میں کامیاب رہا۔

جارحانہ بلے باز نے بتایا کہ انہوں نے شارٹ باؤنڈری کو ہدف بنایا یہی پلان تھا کہ گراؤنڈ کے جس جانب باؤنڈری ‏چھوٹی ہے اس طرف کھیلوں اور ایسا ہی ہوا۔

Comments

- Advertisement -