جمعرات, دسمبر 5, 2024
اشتہار

اسٹیڈیم کے بعد سوشل میڈیا پر آصف علی کا چرچا، ہر سو مبارک باد کے پیغامات

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی: افغانستان کی ٹیم سے فتح چھیننے والے آصف علی کی شاندار بیٹنگ کا ہر سو چرچا ہے۔

میچ کے آخری لمحات میں شدید دباؤ کے باوجود ایک بار پھر اپنی جارحانہ بیٹنگ سے قومی ٹیم کو ٹی ٹوینٹی میچ میں فتح دلوانے والے کرکٹر آصف علی کی پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ بھی تعریف کیے بغیر نہیں رہ سکے۔

میچ میں فتح کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر رمیز راجہ نے اپنے ٹویٹ میں آصف علی کی بیٹنگ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ آصف نے بہت خوبصورتی کے ساتھ پریشر اور سنسنی خیز مرحلے میں بھی جارحانہ کھیل پیش کیا۔

- Advertisement -

چیئرمین پی سی بی نے فتح پر ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کو مبارک باد پیش کی اور  کامیابی کے سلسلے کو جاری رکھنے پر زور دیا۔

دوسری جانب قومی کرکٹ ٹیم کے ٹیسٹ کرکٹر فواد عالم نے پاکستانی ٹیم اور قوم کو مبارک باد دیتے ہوئے اللہ کا شکر ادا کیا۔ انہوں نے آصف علی کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ کیا شارٹ کھیلے ہیں۔

گلوکار فلک شبیر نے بھی آصف علی کی بیٹنگ کی تعریف کرتے ہوئے پنجابی میں لکھا ’واہ واہ تسی چھا گئے ہو‘۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں