The news is by your side.

Advertisement

حساب کتاب اور پکڑ دھکڑ بند ہونی چاہیے، آصف زرداری

میرے پکڑنے سے پیپلزپارٹی کو فرق نہیں پڑتا، عام لوگ خوفزدہ ہیں

اسلام آباد : سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا حساب کتاب اور پکڑ دھکڑ بند ہونی چاہیے, میرے پکڑنے سے پیپلزپارٹی کو فرق نہیں پڑتا، عام لوگ خوفزدہ ہیں، ایساماحول نہ بنائیں جس کوکوئی بھی سنبھال نہ سکے۔

تفصیلات کے مطابق سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا پروڈکشن آرڈرجاری کرنے پر اسپیکر قومی اسمبلی کا مشکور ہوں، حکومت کا بجٹ اخباروں میں دیکھا، اس میں صداقت نہیں بجٹ حکومت کےفنانس ڈیپارٹ نےبنایا۔

سابق صدر کا کہنا تھا بجٹ میں کاٹن پرتوجہ نہیں دی گئی، کاٹن انڈسٹری توجہ طلب ہے، کاٹن برآمد کرنے سے معیشت کوفائدہ ہوسکتا تھا، ہمارے دور میں کاٹن انڈسٹری پرخصوصی توجہ دی گئی تھی، آج بھی کہتاہوں تین چار ایسی چیزیں ہیں جس پرساتھ بیٹھ سکتے ہیں۔

معاشی پالیسی پرحکومت اوراپوزیشن کوساتھ بیٹھنے سے فائدہ ہوگا

آصف علی زرداری نے کہا معاشی پالیسی پرحکومت اوراپوزیشن کوساتھ بیٹھنے سے فائدہ ہوگا، اس میں کوئی قباحت نہیں، ہم ملک کیلئےساتھ بیٹھ سکتےہیں، آج آپ ہیں کل کوئی اور ہوگا، ہمیں مل کرساتھ چلناہوگا۔

ان کا کہنا تھا پاکستان ہےتوہم ہیں پاکستان نہیں توکوئی نہیں، بی بی کی شہادت کے بعد کھڑے ہوکر کہا پاکستان کھپے، انفرادی طور پر کوئی کچھ نہیں، ہمیں مل کر پاکستان کیلئےکام کرنا ہے۔

پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین نے کہا سب اچھاہے تو کیوں لوگ، انڈسٹریاں رورہی ہیں، آپ نے ملازمین کی تنخواہیں بڑھائی ہیں تو ساتھ ٹیکس بھی لگادیاہے، ان لوگوں سے وصولی کی جارہی ہے، جو پہلے سے ہی ٹیکس دینے والے ہیں، ایساخوف ہے کہ کوئی دھندا کرنے کیلئے تیار ہی نہیں ہے۔

میرے پکڑنے سے پیپلزپارٹی کو فرق نہیں پڑتا، عام لوگ خوفزدہ ہیں

آصف علی زرداری کا کہنا تھا اکاؤنٹ میں 5لاکھ روپے ہیں تواگلےدن ہی ایف بی آرکانوٹس، ہم کس طرف جارہے ہیں، کیامعاملات بنارہےہیں، ہم نے مشرف کا دور بھی دیکھاہے، میرے پکڑنے سے پیپلزپارٹی کو فرق نہیں پڑتا، عام لوگ خوفزدہ ہیں۔

انھوں نے کہا لوگ کہتےہیں جب آصف زرداری پکڑاجاسکتاہےتوہماراکیاہوگا، جوطاقتیں ان کولےکرآئی ہیں ان کوبھی سوچناچاہیے، جوحالات پیدا کیے جا رہے ہیں اس سے بہت نقصان ہوگا، ایساماحول نہ بنائیں جس کوکوئی بھی سنبھال نہ سکے۔

ایساماحول نہ بنائیں جس کوکوئی بھی سنبھال نہ سکے

سابق صدر کا کہنا تھا اسمبلی میں آکریادیں تازہ ہورہی ہیں،پہلےبھی جیل سےآتارہاہوں، بلوچستان کےدوستوں کاشکرگزارہوں مشکل وقت میں ہماراساتھ دیا، ایم کیوایم اوردیگرجماعتوں کابھی مشکورہوں، حساب کتاب اورپکڑدھکڑبندہونی چاہیے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں