اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

مجھے گرفتار کرنے کا راستہ تلاش کیا جارہا ہے، اگر گرفتار ہوا تو مشہور ہو جاؤں گا ،آصف زرداری

اشتہار

حیرت انگیز

نواب شاہ : سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ مجھ گرفتار کرنے کا راستہ تلاش کیا جارہا ہے، اگر گرفتار ہوا تو مشہور ہوجاوٴں گا، مقدمہ سے ڈرنے والا نہیں۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اورسابق صدر آصف علی زرداری نے نواب شاہ کے گاوٴں صابو راہو میں ورکرز سے خطاب کرتے کہا میرا سرکار سے کوئی جھگڑا نہیں ہے، پاکستان پیپلز پارٹی جھموری پارٹی ہے، جس نے ملک میں عوام کی خدمت کی ہے۔

آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ اقتدار ڈیل کے بغیر نہیں ملتا، نواز شریف بھی اقتدار میں ڈیل کرکے آئے ان کو ڈیل کرنا تو آتی ہے لیکن سسٹم چلانا نہیں آتا۔

سابق صدر نے کہا مجھ گرفتار کرنے کا راستہ تلاش کیا جارہا ہے، اگر گرفتار ہوا تو مشہور ہوجاوٴں گا، مقدمہ سے ڈرنے والا نہیں۔

پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین کا کہنا تھا کہ عمران خان نے چائنہ سے کرنسی کا ردوبدل آج کیا ہے جبکہ ہمارے دور حکومت ہم نے 6 ممالک سے کرنسی کا ردوبدل کیا تھا۔

مزید پڑھیں : کچھ افراد مجھے پھنسانے کی کوشش کر رہے ہیں، آصف علی زرداری

دوسری جانب آصف زرداری نے کارکنان سے براہ راست رابطے بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے ، وہ سندھ کے مختلف اضلاع کے دورے کریں گے، جن میں سکھر، نواب شاہ ڈویژنز کے مختلف اضلاع شامل ہیں۔

آصف زرداری کارکنان کو موجودہ صورتحال پراعتماد میں لیں گے۔

سابق صدر 7نومبر کو خیرپور جائیں گے جبکہ نوشہرو فیروز اور دیگر اضلاع کا بھی دورہ کریں گے۔

گذشتہ روز بھی پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ ’میرے خلاف سازشیں ہو رہی ہیں، کچھ افراد مجھے پھنسانے کی کوشش کر رہے ہیں۔‘

آصف زرداری کا کہنا تھا کہ نیب کا قانون سخت ہونے سے افسران اور وزرا خوف زدہ ہیں، میں حالات کا مقابلہ کر رہا ہوں اور کرتا رہوں گا، عوام کو نوکریاں دینا گناہ ہے تو یہ گناہ کرتا رہوں گا، میرا جینا مرنا عوام کے ساتھ ہے، بے نظیر کے مشن کو جاری رکھوں گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں