ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

صوبوں کو حقوق دینے میں نقصان نہیں فائدہ ہے: آصف زرداری

اشتہار

حیرت انگیز

کشمور:سابق صد رآصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ ذوالفقاربھٹو اور بے نظیر نہیں ہوتے تو جو آج مقبوضہ کشمیر میں ہورہا ہے وہ ہمارے ساتھ ہورہا ہوتا، میں نے پاکستان کے لیے کام کیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری کشمور میں جلسہ عام سے خطاب کررہے تھے ، ان کا کہنا تھا کہ ذوالفقار علی بھٹو کو شہید کیا گیا لیکن بے نظیر کا راستہ نہیں روک سکے، میں نے پانچ سال حکومت کرکے دکھائی ہے ۔

[bs-quote quote=”نیم کے درخت لگا کر سندھ کی بارشیں واپس لانی ہیں” style=”style-6″ align=”left”][/bs-quote]

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ ’ میں نے پاکستان کے لیے کام کیے ،صوبوں کے اتفاق رائے سے بجٹ تقسیم کیے، صوبوں کو حق دوگے توا س سے نقصان نہیں فائدہ ہے۔

آٓصف زرداری کا کہنا تھا کہ اپنے دور میں 5 پل تعمیر کر چکے ہیں چھٹا بھی بنا کر دیں گے ، انشاء ایک دن آئےگا کہ سندھ اپنی گیس کمپنی بنائے گااور گیس نکالے گا۔

ہم زردارہیں اپنےحال میں خوش رہتےہیں،نواز ش کہ عوام نےہمیشہ پارٹی کو سپورٹ اورو ووٹ دیا۔وزیر اعلیٰ کو2 اور مجھے3 اسٹنٹ لگےہیں، ہمیں دردِدل کاہمیں پتہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ کی بارشیں واپس لانے کے لیے پورے صوبے میں نیم کےدرخت لگانےچاہتےہیں،روہڑی کینال کی لائننگ کرنا چاہتے ہیں اوریہ ہمیں پکڑے ہوئے ہیں کہ باہر نہیں جاؤ۔

انہوں نے کہا کہ بینظیربھٹونےمیرے لیےفرض چھوڑا تھا پورا کر رہاہوں، میں نے اسی گڑھی خدا بخش میں دفن ہونا ہے اور بے نظیر اور ذوالفقار علی بھٹو کو منھ دکھانا ہے۔

سابق صدر نے مزید کہا کہ ذوالفقار بھٹو نے ایٹمی پروگرام شروع کیا تھا، بے نظیر اور بھٹو نہیں ہوتے تو آج پاکستان میں بھی وہی ہورہا ہوتا جو مقبوضہ کشمیر میں ہوتا ہے۔ فارن سیکرٹری ملیں تو انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر لی گئی پوزیشن صحیح تھی۔

 آصف زرداری سمیت 172 افراد کے بیرونِ ملک سفر پر پابندی

یاد رہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری سمیت 172 افراد کا نام وفاقی حکومت نے گزشتہ روز ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈال دیا تھا۔ یہ 172 نام جعلی اکاؤنٹس کیس میں جے آئی ٹی کی تحقیقاتی رپورٹ کے نتیجے میں سامنے آئے ہیں۔ سپریم کورٹ نے سابق صدر کو 31 دسمبر کو طلب کررکھا ہے۔

جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے میگا منی لانڈرنگ کیس کی جے آئی ٹی میں آصف علی زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کے علاوہ بلاول بھٹو ، وزیر اعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ، قائم علی شاہ اور پیپلز پارٹی کے کئی اہم رہنماؤں کے نام بھی شامل ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں