اتوار, دسمبر 8, 2024
اشتہار

تحریک عدم اعتماد کا فیصلہ درست تھا، آصف علی زرداری

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کے سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی حکومت مائنس زرداری پیپلزپارٹی چاہتی تھی، ہمیں چھ وزارتوں کی پیشکش کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق شریک چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی آصف علی زرداری نے نجی چینل پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی حکومت میں ہمیں 6 وزارتوں کی پیشکش کی گئی۔ اس دورمیں مجھے ملک سے باہر جانے کا پیغام بھجوایا گیا۔

آصف زرداری نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف تحریک عدم اعتماد درست فیصلہ تھا۔ ان کی وجہ سے پاکستان دنیا میں تنہا ہوگیا تھا۔ چیئرمین پی ٹی آئی ملکی معیشت کے دشمن تھے۔

- Advertisement -

انھوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو نہ نکالتے تو وہ ایک فوجی کے ذریعے آراو الیکشن کراتے۔ آر او الیکشن کے ذریعے چیئرمین پی ٹی آئی 2028 تک حکومت بنالیتے۔

انھوں نے کہا کہ یقین ہے کہ الیکشن 8 فروری کو ہوں گے اسی لیے انتخابی مہم شروع کی۔ 2021 میں مجھے بیرون ملک جانے کا پیغام بھجوایا گیا جو نہیں مانا۔ 2021 میں خود بیرون ملک چلا جاتا تو ورکرز کو کیا پیغام دیتا۔

آصف زرداری نے کہا کہ سب پارٹیوں کا مقصد تھا کسی طریقے سے چیئرمین پی ٹی آئی کو ہٹانا ہے۔ ہم سب کا کاز تھا چیئرمین پی ٹی آئی کی وجہ سے ملک تباہی کی طرف جارہا ہے۔ پاکستان ہر شعبے میں ڈیفالٹ کی طرف جارہا تھا۔

انھوں نے کہا کہ ن لیگ کے نمبرز زیادہ تھے اسی لیے شہباز شریف وزیراعظم بنے۔ سیاست میری مجبوری ہےضرور ت نہیں۔ سیاست مجبوری اس لیے ہے کہ بی بی اور کارکنوں نے شہادت دی، ہم پر قرض ہے۔

آصف زرداری نے کہا کہ بلاول ابھی تربیت یافتہ نہیں کچھ وقت لگےگا۔ بلاول میں مجھ سے زیادہ ٹیلنٹ ہے لیکن تجربہ تجربہ ہوتا ہے۔ 18 ویں ترمیم کے بعد ہم نے تھر کے کوئلے کو ترقی دی۔ پیپلزپارٹی وہ کہتی ہے جو حقیقت ہے۔

شریک چیئرمین پی پی نے کہا کہ بلوچستان پر ابھی مرہم رکھا ہے بہت کچھ کرنا ہے، جب کریں گے آگ ٹھنڈی ہوگی۔ کوشش کی جائے گی مسنگ پرسن کا مسئلہ حل کیا جائے۔ ہمسائے پیسہ لگا رہے ہیں بلوچستان میں عدم استحکام ہو، اسے روکنا ہے۔

سابق صدر نے کہا کہ شہباز شریف سے متاثر تھا، صبح 6 بجے اٹھتے اور رات 8 بجے تک کام کرتے ہیں۔ اتحادی حکومت کا تجربہ کافی مشکل تھا۔ شہبازشریف کو کافی چیزیں کہیں جو نہیں مانی گئیں جس کا ملک کو نقصان ہوا۔

آصف زرداری نے بتایا کہ دو ارب کی شوگر پڑی تھی، اجازت نہیں دی، شوگر افغانستان اسمگل ہوگئی۔ ہمیشہ خوردنی تیل درآمد ہوتا ہے اس پر پابندی لگادی۔

انھوں نے کہا کہ پرویزالٰہی جیل میں بیٹا باہر بیٹھا ہے، بیٹے کو غیرت نہیں کہ واپس آجائے۔ بہتر ہے کہ اس نہج پرچلیں کہ آگے بھی چل سکیں۔ ضروری نہیں کہ ن لیگ لیڈ کرے، دوسری جماعتیں اور شخصیات بھی ہیں۔ تجارت کی وزارت ہمارے پاس تھی لیکن پالیسی تو کابینہ نے ہی بنانی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں