لاہور: منی لانڈرنگ اورجعلی اکاؤنٹس کیس میں گرفتار آصف زرداری کو پمز اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا.
تفصیلات کے مطابق سابق صدر کو ڈسچارج کر دیا گیا ہے، جیل انتظامیہ سابق صدر کو پمزسے لے کراڈیالہ جیل روانہ ہوگئی۔
[bs-quote quote=” آصف زرداری کی صحت اور زندگی کو خطرات لاحق ہیں” style=”style-8″ align=”left” author_name=”آصفہ بھٹو”][/bs-quote]
آصف زرداری کو میڈیکل بورڈکی سفارش پر اسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں گزشتہ دن ان کے خون اور یورین کے ٹیسٹ ہوئے.
ادھر اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے آصفہ بھٹو نے کہا ہے کہ آصف زرداری کی صحت اور زندگی کو خطرات لاحق ہیں.
انھوں نے انتظامیہ غفلت کی نشان دہی کرتے ہوئے کہا کہ سابق صدر کی صحت کو خطرے میں ڈالا جارہا ہے.
مزید پڑھیں: زرداری کے پانچ ہزار اکاؤنٹس نکلے ہیں، فواد چوہدری
پریس کانفرنس میں پی پی کے سینئر رہنما اور سابق وزیر اعظم راجا پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ آصف زرداری کی صحت سےمتعلق تشویش ہے.
انھوں نے کہا کہ ڈاکٹرز کے نزدیک آصف زرداری کا اسپتال میں رہنا بہتر ہے، لیکن انھیں ڈسچارج کر دیا گیا.