تازہ ترین

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

ملک میں معاشی استحکام کیلئےاصلاحاتی ایجنڈےپرگامزن ہیں، محمد اورنگزیب

واشنگٹن: وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملک...

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

‏’دنیا پاکستان کو توڑنا چاہتی ہے ہم ایسا نہیں ہونے دیں گے‘‏

سابق صدر و شریک چیئرمین پیپلزپارٹی آصف علی زرداری نے کہا کہ دنیا پاکستان کو توڑنا چاہتی ہے لیکن ہم ایسا ‏نہیں ہونےدیں گے۔

لاہور میں پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے سابق صدر نے کہا کہ میں نےمشکل وقت میں جیلیں کاٹیں ہم ‏پاکستان کو بچائیں گے اور آگے لےکر جائیں گے ہم نے پاکستان کو بچانےکا عہد کیا ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم اس دھرتی کےہیں اور یہیں مریں گے جنہوں نےاس دھرتی میں نہیں مرناان کیلئےکیامسئلہ ‏ہے۔

سابق صدر نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے جمہوریت کے لیے بڑی قربانیاں دی ہیں پیپلزپارٹی نے کل ضمنی انتخاب میں ‏اکثریت سے ووٹ حاصل کیے پنجاب میں الیکشن ہمارے لیے مشکل نہیں ہماری اپنی کوتاہیاں ہیں۔

آصف زرداری نے کہا کہ پنجاب میں ایسی حلقہ بندیاں کی گئی جو پی پی کے خلاف ہیں پنجاب میں گلیاں، ‏محلے، برادریاں دیکھ کرحلقہ بندیاں کی گئیں ہم پنجاب کی حلقہ بندیوں کوتبدیل کرکےرہیں گے لاہور ضمنی ‏انتخاب میں مجھے 50 ہزار ووٹوں کی امید تھی پورے پاکستان میں ایسی کوئی جگہ نہیں جہاں پیپلزپارٹی کا جھنڈا ‏نہ ہو۔

Comments

- Advertisement -