ہفتہ, جنوری 25, 2025
اشتہار

بلاول نے ذوالفقار بھٹو اور اپنی والدہ کا پرچم سنبھال رکھا ہے: آصف زرداری

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو نے ذوالفقار بھٹو اور اپنی والدہ کا پرچم سنبھال رکھا ہے.

ان خیالات کا اظہار انھوں نے بے نظیر بھٹو کی 66 ویں سالگرہ کے موقع پر اپنے پیغام میں کیا.

انھوں نے کہا کہ ملک سےغربت، جہالت کے خاتمے کے لئے جدوجہد جاری رہے گی، بے نظیرکے مشن پرچل کرترقی یافتہ معاشرےکے لئے جدوجہد کرتے رہیں گے.

- Advertisement -

آصف زرداری نے کہا کہ بے نظیربھٹو کے نظریے پر پارلیمنٹ کے اختیارات کا تحفظ کریں گے. شدت پسند سوچ کی حوصلہ افزائی کرنے والوں سےمزاحمت کرتے ہیں.

مزید پڑھیں: حساب کتاب اور پکڑ دھکڑ بند ہونی چاہیے، آصف زرداری

سابق صدر نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے صوبوں کو خود مختاری دی، گلگت بلتستان، کے پی عوام کو شناخت دے کر پارٹی منشور پرعمل کیا.

آصف زرداری نے کہا کہ وقت کا تقاضا ہے کہ جمہوری قوتیں ملک کو مشکلات سے باہر نکالیں، عوام غربت، مہنگائی، بے روزگاری سے تنگ آچکے ہیں.

انھوں نے مزید کہا کہ عوام اپنے اور آنے والی نسلوں کے مستقبل پر پریشان ہے، کارکنان بلاول بھٹو کی طاقت بن کر ان کے ہاتھ مضبوط کریں، بلاول بھٹو کی صورت میں نوجوان قیادت سامنے آچکی ہے.

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں